آل انڈیا ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) جو ملکی سطح پر اساتذہ کی کام کرنے والی تنظیم ہے۔ جنوری ۹۱۰۲ سے آل انڈیا ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) کی ممبرا میں تشکیل نو سے ہی محدود پیمانے پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔فروری ۹۱۰۲ میں ممبرامیں SSC طلبہ و طالبات کے لئے لیکچرس کا اہتمام کرچکے ہے۔ آئیٹا ممبرا کے صدر محمد اسلم سر نے بتایا کہااپریل ۹۱۰۲ میں امام باڑہ میونسپل سکینڈری اسکول کے نہم اور دہم جماعت کے طلبہ و طالبات میں کہانیوں کی کتابیں مفت تقسیم کی گئی ہے۔تاکہ طلبہ میں اردو سے محبت اور مطالعہ کاذوق میں اضافہ ہو۔
موجودو دور میں طلبہ میں مطالعہ میں کمی آرہی ہے اوراردوسے عدم توجہی کی وجہ سے اردو سے دور ہورہے ہے۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئیٹا ممبرا طلبہ میں مطالعہ کا ذوق میں اضافہ کرنے کے لئے اردو کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اسی کی کڑی کے طورپر آئیٹا ممبرا نے اردو اسکولس کے لئے ایک سال کے لئے طلبہ ونوجوانوں کا ترجمان ،ماہانہ رفیق منزل جاری کرنے کا فیصلہ لیا۔ ساتھ میں بچوں کا رسالہ جنت کے پھول بھی جاری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ابھی تک ۰۲ اسکولس نے رجسٹریشن کیا ہے،ان شاء اللہ ستمبر۹۱۰۲ سے رفیق منزل ان اسکولس کو فراہم کیا جائینگا۔
افتاب عالم،سکریٹری آئیٹا ممبرا نے بتایا کہا آئیٹا ممبرا نے کولہاپور، سانگلی سیلاب زدہ افراد کے لئے بھی مدد فراہم کی ہے۔اور ان تمام حقیر کاوشوں میں آئیٹا ممبرا کے تمام اراکین کااہم رول اور تعاون شامل رہا ہے۔ ۵۱ ستمبر ۹۱۰۲ کو ان شاء اللہ آئیٹا ممبرا، TETپر ایک اہم اورمعلوماتی پروگرام ممبرا،کوسہ میں منعقد کرنے جارہی ہے۔