ڈاکٹر شوکت اللہ خان ، شیخ نظام الدین کی والدہ ، معرو ف سماجی کارکن ذاکر حسین ،ڈاکٹر سید اوصاف اور مولانا سید سلیمان ندوی کی پوتی کی وفات پر تعزیتی نشست کا انعقاد

ڈاکٹر شوکت اللہ خان ، شیخ نظام الدین کی والدہ ، معرو ف سماجی کارکن ذاکر حسین ،ڈاکٹر سید اوصاف اور مولانا سید سلیمان ندوی کی پوتی کی وفات پر تعزیتی نشست کا انعقاد
نئی دہلی
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز سے وابستہ کچھ شخصیات کے اہل خانہ کی وفات اور کچھ دیگر شخصیات کے انتقال پر آئی او ایس میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی ۔گذشتہ دنوں میں آئی او ایس کے نائب ایگزیکٹیو آفیسر مولانا خالد حسین ندوی کے والد جناب ذاکر حسین ۔آئی او ایس کی جنرل اسمبلی کے رکن شیخ نظام الدین کی والدہ ۔ڈاکٹر شوکت اللہ خان ۔ ریڈینس ویکلی کے سابق ایڈیٹر ڈاکٹر سید اوصاف سعید وصفی اور مولانا سید سلیمان ندوی کی پوتی کی وفات ہوئی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز ، آل انڈیاملی کونسل اور اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے کارکنان نے مشترکہ طور پر وفات پانے والی شخصیات کیلئے تعزیت کی اور ان نیک کاموں کا تذکرہ ہوا ۔ آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مولانا خالد حسین ندوی کے والد ذاکر حسین کا ذکر خیر کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہت فعال ، ہمدرد اور نیک سیرت تھے چندہ ماہ پہلے گاﺅں میں ان سے ملاقات ہوئی تھی ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ علی گڑھ میں ایک موقع پر ہم نے ایک تحریک چلائی تھی جس میں انہوں نے سب سے زیادہ مدد کی ۔علاو ہ ازیں انہوں نے شیخ نظام الدین کی والدہ،پروفیسر شوکت اللہ خان ۔ ڈاکٹر اوصاف سعید وصفی سے اپنے تعلقات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا سید سلیمان ندوی کی پوتی کی فات پربھی تعزیت اور مغفرت کی دعاءکی ۔
اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے رکن وسیم فہمی ۔ مفتی احمد نادر القاسمی ۔ پروفیسر حسینہ حاشیہ اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آو ایس ایس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تعزیتی اجلاس میں سینئر صحافی محمد ضیاء ۔ عطاءالرحمن ۔ محمد منصور ۔ صفی اختر ۔ بسمل عارفی ۔ مفتی امتیاز احمد قاسمی ۔ ڈاکٹر نکہت حسین ۔ سہیل عابدین ۔ نوراللہ سمیت آئی و ایس اور دیگر اداروں کے اکثر ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا قبل ازیں مولانا اطہر حسین ندوی کی تلاوت سے تعزیتی نشست کا آغاز ہوا ۔ مولانا عبد الحمید نعمانی نے مرحومین کیلئے مغفرت کی دعاءفرمائی اور اس پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔