جامعہ رحمت میں یوم آزادی کی تقریبِ پرچم کشائی
آل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپورکے زیر اہتمام بموقعہ یوم آزادی جامعہ رحمت،گھگرولی میں ایک جلسہ منعقد ہوا جسکی صدارت رکن عاملہ آل انڈیا ملی کونسل و مہتمم جامعہ ہذا (مولانا ڈاکٹر) عبدالمالک مغیثی نے کی، پروگرام سے قبل پرچم کشائی کی گئی،جامعہ کے طلباء نے آزادی کے ترانے، مکالمے اورتقاریر سے سامعین کو محظوظ کیا مولانا عبدالمالک مغیثی نے اپنی تقریر میں جنگ آزادی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اور کہا کہ جنگ آزادی دوبھائیوں کے بٹوارے کی لڑائی نہیں تھی جس میں مولانا ابوالکلام آزادیا گاندھی جی وغیرہ نے صلح کرادی ہو بلکہ یہ ایک دوسوسالہ ہندوستان کی جنگ آزادی تھی جس میں کبائر علماء اور اکابرین امت نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اس چمن کو ۵۱/اگست ۷۴۹۱ء کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرایا، جب سے آج تک ہندوستان کی تمام نسلیں یوم آزادی کے نام سے مناتی ہے اور شہدان وطن کو ان کی قربانیاں یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا جاتاہے، یہی آج کے دن کی سب سے بڑی خوبی ہے تاکہ آنے والی نسل اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرکے ایک مثال قائم کرتی رہے، یہی اس دن کی آزادی کا مقصد ہے۔ شرکت کرنے والوں میں مولانا عبدالخالق مغیثی،قاری محمد جمشیدروگلہ،ماسٹر محمد یوسف،قاری نسیم، قاری ونحر، قاری عبدالباری مغیثی،قاری محمد وسیم کے علاوہ جامعہ کے طلباء اور بستی کے معززین ودیگر حضرات کافی تعداد میں شریک رہے۔