مغربی مہاراشٹرکے سیلاب زدگان میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کی ریلیف و راحت رسانی کاکام جنگی پیمانہ پر جاری اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل:مولانا حلیم اللہ قاسمی

مغربی مہاراشٹرکے سیلاب زدگان میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کی ریلیف و راحت رسانی کاکام جنگی پیمانہ پر جاری
اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل:مولانا حلیم اللہ قاسمی
ممبئی۴۱/ اگست
جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے سیلاب سے متاثر علاقہ مغربی مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور، میرج سانگلی ستارا اور کراڈ میں قیامت خیز سیلاب زدگان کی راحت رسانی ا ورریلیف کا کام جنگی پیمانہ پر جاری رکھا ہے۔روز اول سے مقامی جمعیۃعلماء کے کارکنان متاثرین کی راحت رسانی اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں،حتی کہ عید الاضحیٰ اور اس کے دوسرے دن بھی بڑی تعداد میں متاثرہ افراد کے لئے کھانے کے پیکٹ،پینے کا پانی، صابن،نرما (سرف)اور فینال وغیرہ تقسیم کیا گیا۔
جمعیۃعلماء کی مقامی یونٹوں کے رضا کار سیلابی پانی میں جان کی پرواہ کئے بغیر کھانے کے پیکٹ،پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروریات فراہم کرتے رہے۔تازہ ترین صورتحال میں پانی گھروں سے باہر نکل رہا ہے،اور امدادی کیمپوں کے ذریعہ لوگوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔متاثرین میں یومیہ دو بڑی گاڑیوں کے ذریعہ پینے کا پانی تقسیم کیا جارہا ہے،نیز سیلاب سے متاثرہ مکانات کا سروے بھی کیا جارہا ہے تاکہ منصوبہ بند طریقے سے روز مرہ کے استعمال میں آنے والی گھریلو اشیاء فراہم کی جا سکیں۔
مقامی جمعیۃعلماء سے موصولہ اطلاع کے مطابق شہر سانگلی کے فوجی دار محلہ گلی نمبر ۸،الامین ہائی اسکول ۰۰۱/ فٹی روڈ،ونائک نگر،بادام چوک،موجابار پلاٹ وغیرہ میں پناہ لیئے ہوئے متاثرین میں کھانے کے پیکٹ اور پینے کا پانی،صابن،سرف اور فینال وغیرہ تقسیم کیا گیا۔
سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بیماری بھی پھیل رہی ہے،بیماری سے دوچار لوگوں کے علاج و معالجہ کیلئے میڈیکل سینٹر (کیمپ) کا بھی نظم کیا گیاہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ضلعی و مقامی یونٹوں کے ذمہ داران اور ملت کے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ اس جانب فوری توجہ فرماکر متاثرین کی داد رسی کے لئے دست تعاون دراز کریں۔اہل خیر حضرات اس مد میں اپنا تعاون جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،امام باڑہ روڈ،نزد مغل مسجد،بھنڈی بازار،ممبئی ۹ میں جمع کرواکر رسید حاصل کر یں۔
چیک اور ڈرافٹ مندرجہ ذیل نام سے بنوائیں۔
A/C.NAME: MUFTI KIFAYATULLAH MEMORIAL TRUST MUMBAI
A/C NO. 918020071196781
BARNCH: CRAWFORD MARKET MUMBAI
IFSC
CODE: UTIB0000294
مزید معلومات کے لئے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر 9323919894 یا ریاستی دفتر کے نمبر 022-23735373/23725373پر رابطہ کریں۔