کولہا پور ، سانگلی اور ستارا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مجلس اتحادالمسلیمین ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے آج شام 5:30 بجے ایمبولنس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
کولہا پور ، سانگلی اور ستارا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مجلس اتحادالمسلیمین ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے آج شام 5:30 بجے ایمبولنس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
انور خان ڈائریکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ریسرچ نے کیا مہم کا آغاز ۔
اورنگ آباد- ۱۲ اگست ۲۰۱۹ اورنگ آباد بدنا پور میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کے مخیر اور ڈائریکٹر انور خان بسم اللہ خان نے آج کولہا پور ، سانگلی اور ستارا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی کے لئے پہل کی۔ انور خان نے اس موقع پر کہا کہ آج عید کے موقع پر اور ہماری خوشیوں میں ہم قدرتی آفات سے متاثرہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھول سکتے۔ مہاراشٹر میں تقریباً 16 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بھاری بارش کی وجہ سے پانچ اضلاع کافی متاثر ہوچکے ہیں جس میں کولہا پور ، سانگلی اور ستارا کے علاقے شامل ہیں، گذشتہ دنوں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ بدنا پور، اورنگ آباد کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم دوائیوں سے پوری طرح لیس ایمبولنس کولہا پور روانہ ہوئی۔ ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے آج شام 5:30 بجے ایمبولنس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر شہر کی ممتاز شخصیات، ڈاکٹر مخدوم فاروقی، ڈاکٹر زاہد ظہیر، عبد الرحمن، مولانا عبدالرشید مدنی ، مفتی شعیب القاسمی، سمیر ساجد بلڈر ، محمد ضیاءالدین ، آصف خان ، فیاض خان، وسیم راجہ ، ریحان خان ، ریاض خان ، زبیر ندوی ، وقار احمد ندوی، سہیل ذکی الدین اور دیگر نے اس موقع پر موجود رہ کر اس مقصد کی تائید و حمایت ظاہر کی۔ انور خان نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ضرورت کے مطابق وہ جلد ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد روانہ کرینگے۔