بین المذاہب اتحاد کے عنوان سے جامعہ رحمت گھگرولی میں تاریخ ساز جلسہئ پیام انسانیت

سہارنپور (اسٹاف رپورٹر)
ملک میں بڑھتی عدم رواداری و منافرت کو ختم کرنے و قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کیلئے برادران وطن کے ما بین اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے بین المذاہب اتحاد کے عنوان سے جامعہ رحمت گھگرولی میں تاریخ ساز جلسہئ پیام انسانیت منعقد ہوا جسمیں علماء و دانشور حضرات اور برادران وطن کے مذہبی رہنما و پیشوا، سیاسی و ملی قائدین علاقائی و ملکی تنظیموں کے ذمہ داران اور مدارس و مکاتب اسکول و کالجز کے پروفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کی سر پرستی شاہ عتیق احمد ناظم ومتولی خانقاہ رائے پور نے کی اجلاس کی صدارت کر رہے شاہ کمبھری آشرم کے مہنت شری سہجانند برہاچاریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک ہی خدا کی پوجا کرتے ہیں بس طریقہ الگ الگ ہے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب انسانوں کو پیا رومحبت کا سبق سکھاتے ہیں،ایک دوسرے پڑوسی کا خیال کریں کہ اس کے گھر چولہا چلا ہے کہ نہیں تاکہ انسانیت زندہ رہے،مہمان خصوصی حاجی فضل الرحمٰن علیگ رکن پارلیمنٹ سہارنپور نے کہا کہ آج کا یہ جلسہ بہت سی خصوصیات کا حامل ہے جسکے لئے میں مولانا عبد المالک مغیثی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اس مدرسہ کے اسٹیج سے ہوتے رہنے چاہئے تاکہ انسانیت کا پیغام عام ہو اور کہا کہ چند لوگ ہیں جو ملک کی فضا کو زہر آلود بنانے میں لگے ہوئے ہیں انکا مقابلہ پوری انسانیت کو متحد ہوکر کرنا چاہئے،سنجے گرگ رکن اسمبلی شہر سہارنپور نے کہا کہ اتفاق و اتحاد وہ چیز ہے جسکے ذریعہ امن و امان بھائی چارگی،پیارومحبت کی نہ صرف راہ ہموار کی جاسکتی ہے بلکہ پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، مفتی احسان قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند نے کہا کہ اسلام ایثار و اخوت کا سبق دیتا ہے کچھ لوگ ہیں جنکی وجہ سے قوم کو شرمندگی کا سامناہے انہوں نے کہا کہ اسلام وطن سے محبت اور ملک کے آئین کی حفاظت کی تعلیم دیتا ہے اور کہا کہ ہمارا وطن عزیز جسمیں تما م لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،اسکی حفاظت کیلئے آپسی اتفاق ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے اس اسٹیج سے انسانیت کی مثال مل رہی ہے خدا کرے کہ یہ ہمیشہ اسی طرح برقرار رہے،انکے علاوہ سنجے پرپننا چاریہ،چودھری جاں نثار ایڈوو کیٹ،ماسٹر یوسف، ماسٹر کرم سنگھ، بوبی کرن وال،ہنس راج گوتم،چودھری مظفر،چودھری ابو بکر،ایم۔ایم کاظمی نے بھی پروگرام میں خطابات کئے اور طلبہئ جامعہ ہذا نے اپنے منفردا نداز میں پیام انسانیت اور جشن آزادی کے عنوان سے پر مغز پروگرام پیش کئے،اور حاجی فضل الرحمٰن کو استقبالیہ دیا گیااور رشی پال سلیم پوری کوانکے بیٹے کے جج بننے پراعزاز یہ دیا گیا،کنوینر پروگرام مولانا عبد المالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگرولی و ضلع صدر ملی کونسل سہارنپور نے نظامت کی اور مہمانوں کا استقبال اور شکریہ ادا کیا،شرکاء میں مولانا عبد الخالق مغیثی مولانا شمشیر الحسنی،مفتی حفظ الرحمٰن ندوی،قاری جمشید،سید حمزہ براؤن ووڈ،حیدر روؤف صدیقی،قاری جنید،مولانا عارف،قاری ذیشان قادری کے علاوہ ضلع بھر سے بڑی تعداد میں ہندومسلم،د لت و دیگر مذاہب کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔