مسلمانان ممبئی کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے عید کا تحفہ, جماعت اسلامی اور ایس آئی او نے ممبئی کے مسلمانوں سے کولہا پور، سانگلی کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کی اپیل

مسلمانان ممبئی کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے عید کا تحفہ*ممبئی کے مسلمانوں سے کولہا پور، سانگلی کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کی اپیل
حالیہ دنوں میں زبردست بارش کی وجہ سے  کرناٹک اورمغربی مہاراشٹر کے کولہا پور، سانگلی و کراڈ کے بیشتر مقامات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس سیلاب سے علاقہ میں تقریباً ٣٠ افراد کی موت و تقریباً ٣ لاکھ لوگوں کے متاثر ہونے کی خبر ہے۔ اکثر مقامات پہلے سے مالی پسماندگی کا شکار ہے اور اس آسمانی آفت نے انہیں اور مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ عید الضحی دراصل، حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد ہے، اسی قربانی کی یاد اور تذکیر کرتے ہوے مسلمانان ممبئی کو اپنی قربانی کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر مالی امداد کا انتظام بھی کرنا چائیے۔ جماعت اسلامی ہند کی طلباء تنظیم ایس آئی او (sio) ، نےممبئی کے مختلف مساجد میں سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی چندہ جمع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کرلا مرکز مسجد، مالونی میں قریش جامع مسجد، مہاڈا مسجد، بنگلہ مسجد، مسجد فرقانیہ اور گونڈی اور وکھرولی کی دیگر مساجد میں تنظیم کے افراد بعد نماز عید موجود رہینگیں اور سیلاب زدگان کے لیے چندہ جمع کرے گے- ماضی میں بھی ایس آئی او  اتراکھنڈ،کیرالا، آسام،بہار و کرناٹک میں ریلیف کام انجام دیں چکی ہیں۔ ممبئی کے مسلمانوں کے ذریعے جمع رقم کو سیلاب متاثرین کی بنیادی ضروریات و طبی امداد کے لیے بھیجا جاے گا، نیز قربانی کے جانوروں کی چرم سے حاصل شدہ رقم بھی سیلاب متاثرین کی بنیادی ضرورتوں پر خرچ کی جائیگی۔  جماعت اسلامی اور ایس آئی او کے ممبران گزشتہ ایک ہفتہ سے سیلاب متاثرین کو محفوظ جگہ پہنچانے، صاف پانی اور غذائی اجناس فراہم کرنے میں کولہاپور، سانگلی اور کراڈ میں موجود ہیں۔ مغربی مہاراشٹر میں متاثرین کی اولین ضروریات، سیلابی علاقوں سے نکالنا، بنیادی غذائی اجناس اور طبی امداد کی فراہمی ہیں۔ اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس اہم اور نازک حالات میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں اور مالی امداد نیز جانوروں کی چرم ، مقامی ایس آئی او و جماعت اسلامی ہند میں جمع کروا کر اس اجر عظیم کا حصہ بنیں۔