ہندوستان میں ذی الحجہ کا چاند جمعہ کی شام کو نظر آ گیا ہے۔ 3 اگست بروز ہفتہ سے ذی الحجہ 1440 کا آغاز ہوگا اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 بروز پیر منائی جائے گی۔

 مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل
 کھلے مقامات پر جانوروں کو ذبح نہ کریں۔
جانوروں کے گوشت اور باقیات کو کھلے مقامات پر نہ پھینکے بلکہ انہیں دفن کر دیں۔
 قربانی کی تصاویر نہ کھینچے اور انہیں سوشل میڈیا پر قطعی نہ ڈالیں۔

ئی دہلی: ہندوستان میں ذی الحجہ کا چاند جمعہ کی شام کو نظر آ گیا ہے۔ 3 اگست بروز ہفتہ سے ذی الحجہ 1440 کا آغاز ہوگا اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 بروز پیر منائی جائے گی۔ اس حوالہ سے متعدد مصدقہ خبریں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر آ گیا تھا اور اور وہاں 2 اگست بروز جمعہ کو یکم ذی الحجہ سن 1440 ہجری ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔ پریز ریلیز میں لکھا ہے، ’’آج 2 اگست 2019 جمعہ کے روز ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ یکم ذی الحجہ 3 اگست 2019 ہفتہ کے روز ہے اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 پیر کے روز ہے۔‘‘
، لکھنؤ سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مسجدوں سے عید الاضحیٰ پر ہونے والی قربانی کے حوالہ سے مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اس حوالہ سے میڈیا سے بتایا کہ علما سے کہا گیا تھا کہ وہ نماز کے بعد لوگوں سے اپیل کریں کہ وہ کھلے مقامات پر جانوروں کو ذبح نہ کریں۔ علاوہ ازیں جانوروں کے گوشت اور باقیات کو کھلے مقامات پر نہ پھینکے بلکہ انہیں دفن کر دیں۔ اس کے علاوہ قربانی کی تصاویر نہ کھینچے اور انہیں سوشل میڈیا پر قطعی نہ ڈالیں۔