قائد مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کے پارلیمنٹ میں جرات مندانہ کردار نے عوام کے دل جیت لئے : شاکر پٹنی رضااکیڈمی نے مجلس اتحادالمسلمین ممبئی کے صدر دفتر پہنچ کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیرسٹر اویسی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں
قائد مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کے پارلیمنٹ میں جرات مندانہ کردار نے عوام کے دل جیت لئے : شاکر پٹنی رضااکیڈمی نے مجلس اتحادالمسلمین ممبئی کے صدر دفتر پہنچ کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیرسٹر اویسی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں
ممبئی: جمعہ ۶۲/ جولائی کو رضا اکیڈمی کا ایک وفد سعید نوری کی قیادت میں پہنچ کر مجلس کے ممبئی صدر عبد الرحمن شاکر پٹنی سے ملا اور پارلیمنٹ میں اسدالدین اویسی کی تین طلاق بل پر بیباکانہ اظہار رائے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے روح رواں سعید نوری نے کہا ’تین طلاق بل ہمیں منظور نہیں،پارلیمنٹ میں تین طلاق بل اسدالدین اویسی کے بیان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،نیز ہجومی تشدد کیخلاف ہم دہشت گردی کے ارتکاب جیسا قانون کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ رضا اکیڈمی کے سعید نوری نے کہا کہ ہجومی تشدد پر دہشت گردی کے قانون کا مطالبہ ہم اعلی حکام تک پہنچا چکے ہیں۔ شاکر پٹنی نے اس موقعہ پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مسلم عوام میں ہم پراعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہم جن وعدوں کے ساتھ اٹھے ہیں وہ پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے رضااکیڈمی اور علمائے کرام کے ذریعہ اسدالدین اویسی کے کردار کو سراہنے سے خوشی ہوئی۔انہوں نے آگے کہا کہ مجلس مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کی ایک مضبوط آواز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کا ساتھ رہا تو مجلس اتحادالمسلمین اور ونچت اگھاڑی ممبئی اور مہاراشٹر میں ایک قوت بن کر ابھریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ہم اسمبلی میں پہنچتے ہیں تو ہم حق آواز اسی طرح اٹھاتے رہیں گے۔آپ کو جب بھی مجلس کی ضرورت ہوگی مجلس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ملے گی۔وفد میں شامل مولانا امان اللہ نے کہا کہ ہم مجلس کے قائد اسد الدین اویسی کی جرات و بیباکی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ میں مسلم نمائندگی کا حق ادا کردیا۔ مولانا خیل الرحمن نوری نے کہا اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں جس طرح قرآن و شریعت کی دفاع میں جرات مندانہ بیان دیا اس نے ہمارے دلوں کو خوش کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مسلمان مجلس اور ونچت اگھاڑی کے محاذ کو کامیابی دلاتے ہیں تو یہ ہماری ہی بھلائی کی جانب اٹھنے والا قدم ثابت ہوگا۔ مولانانے کہا کہ ابتک ہم کانگریس کو ووٹ کرتے آئے لیکن اس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی سیاست اپنی قیادت کیلئے ووٹنگ کریں۔
فوٹو کیپشن: اسدالدین اویسی کی پارلیمنٹ میں جراتمندانہ قیادت سے متاثر ہوکر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رضا اکیڈمی کا وفد سعید نوری کی قیادت میں مجلس اتحادالمسلمین کے ممبئی دفتر میں
