آسام اور بہار تیز بارش اور سیلاب سے متاثرہ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے ایس آئی او کارکنان سرگرم نماز جمعہ کے بعد اپیل. راحتی کاموں کے لیے فنڈ جمع کیا گیا.
سیلاب سے متاثرہ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے ایس آئی او کارکنان سرگرم نماز جمعہ کے بعد اپیل. راحتی کاموں کے لیے فنڈ جمع کیا گیا.
ریاست آسام اور بہار تیز بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں. اس قدرتی آفت کی وجہ سے اب تک کل 198 سے زائد لوگوں کی جان جا چکی ہے اور زبردست مالی نقصان ہوا ہے. آسام اور بہار کے کئ اضلاع میں عام زندگی ٹھپ ہو چکی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک کروڑ لوگ اس ناگہانی آفت کے باعث پریشانیوں کا شکار ہیں. غذا، پانی، ادویات جیسی بنیادی ضروریات کی قلت صورتحال کو مزید بدتر بنا رہی ہے. لاکھوں کی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں.
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) نے ان علاقوں میں راحتی و امدادی کاموں کی شروعات کردی ہے. ایس آئی او کی ٹیم متعلقہ علاقوں میں مستقل خدمت خلق کے کاموں میں مصروف ہے اور حتیٰ الامکان لوگوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے. اس ضمن میں مالی تعاون کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے. جس کے پیش نظر ایس آئی او نے ملک گیر سطح پر عوام سے کثیر تعداد میں مالی تعاون کی اپیل کی. جمعہ کے روز خصوصی طور پر ایس آئی او کے ارکان راحتی کاموں کے لیے پیسے جمع کرنے میں مصروف رہے. اس ضمن میں نماز جمعہ کے بعد اعلانات کے ذریعے عوام کو صورتحال کی سنگینی سے واقف کروایا اور مالی تعاون کی اپیل کی گئی.*ممبئی میں تقریباً 10 مساجد جن میں کرلا، گونڈوی، ملاڈ اور چارکوپ کی مسجدیں شامل ہیں نماز جمعہ کے بعد ایس آئی کے افراد ڈونیشن باکس لیے کھڑے ہوئے تھے. جس کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ روپیے جمع کیے گئے* . جمع شدہ رقم کو فوری طور پر ریلیف کیمپ روانہ کیا جائے گا.
ایس آئی او ممبئی کے صدر برادر شہریار انصاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افراد جو اس کار خیر میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ مقامی ایس آئی او ذمہ داران کے پاس رقم جمع کرا سکتے ہیں. اس ضمن میں خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی ایس آئی او کی جانب سے کی گئی.
