مسلمانون کو پاکستان نہ جانے کی سزا موب لنچنگ کے طور پر مل رہی ہے: اعظم خان

اعظم خان نے کہا، ’’ہمارے آبا و اجداد پاکستان کیوں نہیں گئے! یہ مولانا آزاد، جواہر لال نہرو، سردار پٹیل اور باپو سے پوچھیں، جنہوں نے مسلمانوں کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا۔‘‘

رامپور: سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو 1947 کے بٹوارے میں پاکستان نہ جانے کی سزا موب لنچنگ کے طور پر مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان 1947 کے بعد بھی سزا کاٹ رہے ہیں، اگر مسلمان پاکستان چلے جاتے تو انہیں یہ سزا نہیں ملتی۔ مسلمان یہاں ہیں تو موب لنچنگ کی سزا بھگتنا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’مسلمان جہاں بھی جائیں گے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا۔ اب جو ہوگا، اسے سہنا ہوگا۔ ہمارے آبا و اجداد پاکستان کیوں نہیں گئے! یہ مولانا آزاد، جواہر لال نہرو، سردار پٹیل اور باپو سے پوچھیں، جنہوں نے مسلمانوں کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا۔