ملاڈ حادثہ:پناہ گزینوں اور زیر علاج مریضوں کی جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی کی جانب سے امداد جاری

ممبئی 16/ جولائی
جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی کا ایک وفدصدر جمعیۃعلماء مولانا محمد اسلم القاسمی کی قیادت اورنائب صدر مولانا محمد احمد کی معیت میں گزشتہ دنوں ملاڈ حادثہ میں زخمیوں سے کاندیولی میں واقع شتابدی ہاسپٹل پہونچ کر ملاقات کی،اور ان کے درمیان11,500/- ساڑھے گیارہ ہزار روپیہ نقد اور پھل تقسیم کیا۔امبیڈکر نگر ملاڈ ایسٹ ممبئی میں متاثرین کے درمیان 77عدد نئے جوڑے تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر حافظ توفیق،آمین بڑو،بلال بھائی،تاج حسین،مکل یادو،ناظم یوسف خان،فاروق بھائی،جاوید بھائی، اقبال بھائی ساتھ تھے۔اور زون کے عہدیداران مولانازکریا قمر قاسمی (سر پرست)مولانا امتیاز احمد قاسمی(جنرل سکریٹری)مولانا مفتی افضل حسین قاسمی (خازن)مولانا محمد اشرف قاسمی،مولانا شاہد اشہد،مولانا مفتی مہدی حسن قاسمی (نائبین صدر)،مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی،مولانا حکیم محمود الحسن قاسمی،مفتی عمران قاسمی،حاجی محمد یونس کاندیولی(جوائنٹ سکریٹریز)،مولانا نصر اللہ پٹھان واڑی،حاجی قطب الدین کاندیولی،شمیم خان اعظمی اندھیری (نائبین خازن)کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب سے خدمت خلق کا کام لے رہا ہے اللہ تعالیٰ سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔