خدمرزت خلق سب سے بڑی عبس عادت ہے_ جمیت علماء کے خدام وکارکنان سیلاب متاثرین کے تعاون کے لئے ہروقت تیاررہیں:صدرجمعیة علماء بہار


شمالی بہار اس وقت سیلاب کی زد میں ہےخاص طور سے وہ محلہ اور گاؤں جو ندی کے قرب وجوار میں ہےان کے گھروں،اور دروازوں تک سیلاب کاپانی پہونچ چکاہےایسے میں جمعیة علماء کے خادموں،کارکنوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور مقامی سرکاری انتظامیہ کو صورت حال کی جانکاری دے کرتعاون کی گذارش کریںیہ باتیں جمعیة علماءبہار کے صدر جناب مفتی جاویداقبال صاحب قاسمی نے جمعیة علماء بہار کی ضلعی شاخوں کے ذمہ داروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا:اپنے اضلاع کی خصوصی رپورٹ سرکاری انتظامیہ کو بھی دیںاور ایک کاپی جمعیة علماء بہار کے نام بھی ارسال کردیں
juhbihar@gmail.com