مہاراشٹرا میں مراٹھا کو ریزرویشن دیا گیا لیکن پچھڑے ہوۓ مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیاگیا، اسدالدین اویسی، مہاراشٹر میں آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین نے ممبئی سے اسمبلی الیکشن کا بگل بجا دیا!
ا
ممبٸی(نورمحمدخان)چاندیولی اسمبلی حلقہ ساکی ناکہ تلک نگر میں واقع 90فٹ روڈ پر أل انڈیامجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی اتحاد کی جانب سے حالات حاضرہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبٸی و مہاراشٹرا کے لیڈران نے اظہار خیال پیش کیامجلس کے بانی وممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پرہجوم عوام کو مخاطب ہوکر فرمایا کہ مہاراشٹرا میں مراٹھا کو ریزرویشن دیا گیا لیکن پچھڑے ہوۓ مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا ممبٸی ہاٸی کورٹ کے ججمینٹ کے مطابق مہاراشٹر میں مراٹھا کو کس بنیاد پر ریزرویشن دیا گیا مہاراشٹر میں مراٹھا تمام عہدوں پر فاٸز ہیں اسدالدین اویسی نے کہا کہ 70فیصد مراٹھوں کے پاس ڈھاٸی ایکڑ زمین ہے انہیں ریزرویشن دیا گیا لیکن تین فیصد مسلمانوں کے پاس تین ایکڑ زمین بھی نہیں ہے انہیں ریزرویشن نہیں دیا گیا نریندرمودی نے دوسری مرتبہ وزیراعظم بنے کے بعد کہا سب کا وشواس جیتنا ہے لیکن جب سے اقتدار میں أۓ تب سے ملک میں ہجومی دہشت گردی جاری ہے جس میں 80فی صد مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا مرکز سے لیکر مہاراشٹر تک کی بے جے پی سرکار نہیں چاہتی ہے کہ مسلمانوں کی پسماندگی دور ہوجاۓ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان تعلیمی میدان میں پچھے رہے اور مفلسی کی کوکھ میں جیتے رہے یہ لوگ چاہتے ہیں کی تعداد جیلوں میں بڑھتی رہے مہاراشٹر میں مبٸی پولیس نے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا اور اجمل قصاب گرفتار کیا ہمارے پولیس فورس کے جوان شہید ہوۓ مگر بی جے پی ایک ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہیمنت کرکرے میرے شراپ سے مرا ہے جس کا ہمیں ہی نہیں ملک تمام قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے والوں کے لیے افسوسناک ہے کہا کہ میں ان کے خلاف ہوں جو ناتھورام گوڈسے کو ہیرو کہتے ہیں کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں أٸی ہے تب سے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے أج امت کایہ حال ہے کہ مسلمانوں پر حملے ہوتے ہیں تو کوٸی مسلک نہیں پوچھتا ہے صرف مسلمان سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں علماؤں سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر اسمبلی اتخاب کا بگل بجاتے ہوۓ چاندیولی اسمبلی سے عمران قریشی کی امٕیدواری کا اعلان کیا اور کہا کہ مجلس کے ساتھ ونچت اگھاڑی کا اتحاد جاری رہے گا حالات حاضرہ پر سامعین سے مخاطب ہو کر ممبٸی کے ایم ایل اے وارث پٹھان نے کہا کہ أج ملک میں ہجومی دہشت گردی برپا ہے کہیں نہ کہیں دلتوں اور مسلمانوں کو روک کر جے شری رام کا نعرہ لگواتے ہیں اور نہ کہنے پر پٹاٸی کرتے ہیں اور ہمارے سیکولر لیڈران خاموش ہیں وارث پٹھان نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی انسانوں پر ظلم ہوتا ہے تب اویسی صاحب أواز اٹھاتے ہیں وارث پٹھان نے مزید کہا کہ سچر کمیٹی و دیگر کمیٹیوں نے پچھڑے ہوۓ مسلم طبقات کو ریزرویشن کے لیے شفارشارت پیش کی مگر ماضی کی کانگریس و موجودہ بی جے پی کی سرکار نے عمل نہیں کیا اس موقع پر ممبرہارلیمنٹ امتیاز جلیل عبدالحمید شیخ ونچت کے لیڈر راجہ رام شریش سیٹی مجلس کے سعود اعظمی عرفان قریشی اکرم قریشی و کٸی لیڈران وجود تھے