جامعہ ہذا کی مسجد مغیثی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت جامعہ ہذا کےروح رواں مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نےفرمائی
اور مہمان خصوصی کے طور پر شیخ عمر حبیب اللہ استاذ ملک عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سعودعرب موجود رہے
مہمان خصوصی نے جامعہ ہذا کا مختصر تعلیمی جائزہ بھی لیا اور طلبہ کو قیمتی نصائح سے بھی نوازا
جامعہ ہذا کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سعادت اور نیک بختی ہیکہ ہمیں ایسے ذی علم لوگوں سے استفادہ کا موقع میسر ہوا
تقریب کا اختتام مکہ مکرمہ سے تشریف لائے ہوے شیخ ماجد حکمی کی پرسوز دعاء پر ہوا
تقریب میں مذکورہ مہمانوں کے علاوہ شیخ جوید شاکر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ مولانا مبین اختر مظاہری بہٹ اور جامعہ ہذا کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی
شعبہ نشرواشاعت .جامعہ رحمت