ممبرا اورنگ آباد اعش ملزمین کے خلاف 6500 صفحات پر مشتمل چار ج شیٹ داخل چارج شیٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد اگلاء لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، خضر پٹیل
اورنگ آباد8جولائی
مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹/ مسلم نوجوانوں کے خلاف مہاراشٹر اے ٹی ایس نے تقریبا 6500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دیر شام اورنگ آباد سیشن عدالت کی جج مٹکرمیڈیم کی کورٹ میں داخل کردی حالانکہ ملزمین کو چارج شیٹ ابھی تک دی نہیں گئی ہے اور امید ہیکہ جلد ہی انہیں ہرسول سینٹرل جیل میں پہنچا دی جائے گی۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے اس معاملے میں گرفتار ملزمین ۱۔ سلمان خان۔ محسن خان ۳۔ مظہر شیخ عبدالرشید ۴۔ محمد تقی ۵۔ محمد سرفراز عبدالحق عثمانی۶۔جمال نواب کا دفاع کرنے والے ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ گذشتہ شام جیسے ہی چارج شیٹ عدالت میں داخل کی گئی عدالت نے اسے نمبر ڈالنے کے لیئے رجسٹرار کی آفس بھیج دیا نیز ایسا پتہ چلا ہیکہ ملزمین کو ہرسول جیل میں چارج شیٹ مہیا کرادی جائے گی۔
ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ چارج شیٹ موصول ہونے کے بعد اس کا مطالعہ کیا جائے گا اور پھر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی و سینئر وکلاء کے صلاح و مشورہ سے اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے ملزمین پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ ممنو ع تنظیم داعش کے ہم خیال ہیں اور وہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے ہیں۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر