اترپردیش میں’کانوڑ یاترا‘ میں ڈی جے پر پابندی نہیں، فلمی گانوں پرروک، بھجن پر کوئی روک نہیں ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ کی اور افسران کو کانوڑ یاترا کی تیاری شروع کرنے کا دیا حکم – شراب کے ٹھیکے اور غیر قانونی بوچڑ خانہ نہیں چلنا چاہیے۔

اتر پردیش میں کانوڑ یاترا سے متعلق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک میٹنگ کی اور افسران کو کانوڑ یاترا کی تیاری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران انھوں نےا فسران سے کہا کہ کانوڑ یاترا میں ڈی جی پر پابندی نہیں لگے گی، لیکن کانوڑیوں کو فلمی گانے بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ صرف بھجن بجا سکتے ہیں۔ ایک مہینے تک چلنے والی کانوڑ یاترا 17 جولائی سےشروع ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کانوڑیوں کی سیکورٹی کی نگرانی ہیلی کاپٹر سے کی جائے گی اور کانوڑیوں پر پھولوں کی بارش کی جائے گی۔ لوک بھون میں منعقد ایک میٹنگ میں یہ سبھی ہدایات جاری کیں گئی۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے افسران سے ان مسائل کو نشان زد کرنے کے لیے کہا جو کانوڑ یاترا کے دوران پیش آ سکتے ہیں۔ یاترا کے دوران صاف صفائی کا بھی پورا خیال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سبھی افسران کو ان کے علاقے میں شیو مندروں میں پہچان کرنے اور وہاں پینے کا پانی، صاف صفائی، بجلی اور سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنی ہدایت میں واضح کر دیا ہے کہ تھرموکول اور پلاسٹک بیگ کے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پریاگ راج میں ابھی حال میں گزشتہ کمبھ مہوتسو کی طرز پر ہی کانوڑ یاترا کی تیاری کی جائے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ میں افسروں سے کہا کہ کانوڑ یاترا کے راستے پر جس جگہ کانوڑیے ٹھہرتے ہیں، وہاں شراب کے ٹھیکے اور غیر قانونی بوچڑ خانہ نہیں چلنا چاہیے۔