مالیگاٶں میں ماب لنچنگ کے خلاف علماۓ کرام کی قیات میں شہریان متحد , جمیعت علما مالیگاٶں نے بلاٸی آل پارٹیز و آل مسلک کی میٹنگ ! پیر کے دن تاریخی قلعہ سے ایک عظیم الشان احتجاجی پیدل ریلی کا اعلان

ملک میں مسلسل ہورہے ماب لنچنگ کے واقعات کے خلاف آج انصار جماعت خانہ میں جمیعت العلما مالیگاٶں کی جانب سے ایک آل پارٹی اور آل مسلک کی ہنگامی میٹنگ منعقد کی گٸی جس میں جمیعت العلما کی آواز پر لبیک کہتے ہوٸے شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نماٸندے اور ہر مسلک کے ذمہ داران کے علاوہ شہر کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔۔ یہاں تک کہ انصار جماعت خانہ کا وسیع و عریض ہال تنگ دامنی کا شکوہ کرتا نظر آیا اور سامعین ہلکی بوندا باری میں باہر کھڑے ہوکر کے عماٸدین شہر کی باتوں کو سنتے نظر آٸے ۔۔ مقررین کے علاوہ حاضرین میں بھی بلا کا جوش و خروش تھا ۔ اجلاس کی صدارت شہر مالیگاٶس جمیعت العلما کے صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے کی
مقررین نے اپنے اپنے انداز میں اپنی باتوں اور جذبات کو عوام کے سامنے رکھا جن میں ویلفیٸر پارٹی آف انڈیا کے مختار سر سماجوادی پارٹی کے صدر ابوبکر چودھری صاحب جماعت اسلامی کے صدر شفیق فلاحی صاحب جنتادل کی طرف سے حنیف صابر صاحب ڈاکٹر منظورالحسن ایوبی صاحب
جمیعت اہلحدیث سے حافظ تواب صاحب جمیعت العلما سلیمانی چوک کے مولانا ایوبی جمال ناصر صاحب راشٹریہ جنتادل کے فاروق فردوسی سنی تعزیہ کمیٹی کے جاوید انور صاحب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے محمد آمین محمد فاروق کانگریس پارٹی کے حافظ انیس اظہر صاحب جمیعت اہلحدیث کے ناٸب امیر مولانا عنایت اللہ صاحب رضوان بیٹری والا صاحب مہاگٹھ بندھن کے نماٸندے معین اختر صاحب الحاج یوسف الیاس صاحب سنی جمعت الاسلام صوفی ملت صوفی غلام رسول صاحب بنکر بیداری کے صدر الحاج یوسف سیٹھ نیشنل والا جمیعت العلما مالیگاٶں کے جنرل سکریٹری عبدالمالک بکرا صاحب قاضی شہر مفتی حسنین محفوظ الرحمانی صاحب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ الرحمانی صاحب اور صدر جمیعت العلما مالیگاٶں نے خطاب کیا ۔
مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں کے گٹ نیتا ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے کہا کہ جمیعت العلما ہند کو ملکی سطح پر ایک احتجاجی پروگرام تشکیل دینا چاہیۓ اور صدت جمہوریہ ہند سے مل کر ملک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہورہے ظلم و ستم کی روک تھام کے لٸے اپنا کردار نبھانے کی اپیل کرنی چاہیۓ
معین اختر صاحب نے اسلامی ممالک کی نماٸندہ تنظیم جی 8 کو ملک کے حالات سے متعلق مکتوب روانہ کرنے کی تجویز پیش کی وہیں اطہر حسین اشرفی صاحب نے بہت ہی چھپے انداز میں ایک سیاسی پیغام دیا کہ ہمیں شرابیوں کی قیادت میں نہٕں بلکہ عالم کی قیادت میں چلنا ہوگا ۔ تمام ہی حاضرین نے اتحاد پر زور دیا ۔اور حکومت اور انتظامیہ کے دہرے رویے کو اجاگر کیا ۔ قاضی شہر نے اپنی مخاطبت میں کھل کر کہا کہ یہ ماب لنچنگ نہیں دہشت گردی ہے اور پالیکٹیکل مرڈر ہے ۔ بارش ہو یا طوفان ریلی ہر حال میں نکلے گی جمیعت کی جانب سے کوٸی بینر نہیں دیا جاٸے گا حاضرین اپنا اپنا بینر خود لے کر آٸیں ۔
دوران اجلاس اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس قسم کے واقعات سے متاثرہ لوگوں کے لٸے قانونی اقدام کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کی اتنی بھرپور مالی امداد کر دی جاٸے کہ ان کی سات نسلوں کو کافی ہو ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری جناب مولانا عمرین محفوظ الرحمانی صاحب نے کہا کہ ریلی سے پہلے ایک پریس کانفرنس لی جاٸے ۔ جس میں اردو ہندی مراٹھی کے علاوہ انگریزی میڈیا سے تعلق رکھنے والوں لو بھی مدعو کیا جاٸے تاکہ ریلی کے مقاصد ہر مذمب کے ماننے والوں تک پہنچاٸے جاسکیں ۔ ریلی سے ایک دن پہلے چوک چوراہوں پر سنجیدہ لوگوں کے ذریعے عوام تک معاملے کی حساسیت بتاٸی جاٸے
اتوار کےدن مغرب اور عشا کے دن مساجدوں میں اٸمہ کرام کےذریعے عوام کو ملک کے حالات بتاکر اس احتجاجی ریلی کی جانب راغب کرنا ۔ اور شوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنے جذبات اور احتجاجی اقدامات کو خوب مشتہر کیا جاٸے انہوں نے اللہ کی قدرت پر بھرپور یقین رکھنے اور اللہ سے دل جوڑنے کی تلقین کی اور کہا کہ چاہے جتنا بھی دباٶ آٸے ریلی ہر حال میں نکالی جاٸے گی ۔
صدر اجلاس مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ
سب سے بڑی دولت ایمان کی ہوتی ہے حق ہمیشہ غالب ہوتا ہے
آج ہم صرف نام کے مسلمان رہ گٸے ہیں
ہاتھ باندھ کے مار کھان مسلمان کی شان نہیں ہے
جو اپنی جان مال ایمان عزت کی حفاظت کرتا ہوا مارا گیا وہ شہید ہے
دس بیس مسلمانوں کو مارنے سے مسلمان ختم نہیں ہونگے آندھی ہو طوفان ہو پرمیشن ملے نہ ملے ہر حال میں ریلی نکلے گی
اس درمیان ہال میں وقفے وقفے سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کا نعرہ بھی گونجتا رہا
صدر اجلاس نے یہ بھی کہا کہ جمیعت العلما مہاراشٹر نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرتی ہے رہے گی تشدد کرنےوالے معاملے کی ویڈیو شوٹنگ کرکے واٸرل کرتے ہیں یہ بھی منصوبہ کا حصہ ہے ایسی ویڈیو کو واٸرل نہ کریں یہ ہمارے حوصلوں کو توڑنے کا کام کرتی ہیں ۔۔ آپ ان لوگوں کی پلاننگ کا حصہ نہ بنیں مسلمانوں اور اسلام کو دہشت گرد کہا جاتا ہے یہ کھلا ہوا جھوٹ ہے
مسلمان کبھی دب کر ڈر کر زندگی نہیں گذارے گا
ظلم برداشت کرنا گناہ ہے
اس سے زیادہ خراب حالات آٸے لیکن نہ اسلام ختم ہوا نہ مسلمان۔۔جو ہورہا ہےوہ انسانیت کے خلاف ظلم ہے اور ہم ہر ظلم کے خلاف کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا احتجاج کسی برادری کسی سماج کے خلاف نہیں ہے اتوار کو رات جلدی سو جاٸیں اور صبح فجر پڑھ کے تیاری کریں ہماری قوم زندہ قوم ہے جو ٹھان لے وہ کر گذرتی ہے
ارباب اقتدار کو راج دھرم نبھانا ہوگا ۔۔ہم قانون ہاتھ میں لینے والے نہیں ہیں اور نہ ہی کسی بے قصور کی جان لینے والے لوگ ہیں ۔
انہوں نے شہر کے کارخانہ مالکان سے بھی گذارش کی کارخانہ مالکان پیر کے دن صبح 10 سے 2 بجے تک کارخانے بند رکھیں اگر کارخانہ بند نہ ہوں تو مزدور حضرات کارخانہ چھوڑ کے ریلی میں شریک ہوں ۔۔۔۔۔۔ رزق دینےوالی ذات اللہ رب العزت کی ہے ۔۔
آخر میں مولا عمرین محفوظ الرحمانی صاحب کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا