فیس بک ویڈیومیں خودکشی کرنے کی دھمکی دینے کے بعد رانا جاوید لاپتہ اپنے فیس ویڈیو پوسٹ میں رانا جاوید نے الزام لگایاہے کہ پاکستان کی فوج اور پولیس نے اس پرصرف اسی لیے مقدمات درج کیے گئے کیوں کہ وہ جمہوریت کے لیے حمایت میں فیس بک پرپوسٹ کررہاہے رانا جاوید کے خلاف توہین رسالتﷺ قانون کے تحت مقدمہ درج کیے گئے تھے۔ جھنڈاں والا پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ رانا جاوید نے خودکشی نہیں کی بلکہ وہ روپوش ہوگیاہے۔

پاکستان میں ضلع بھکر کے صوبہ پنجاب کے جھنڈاں والا علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان رانا جاوید فیس بک پرویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد لاپتہ ہوگیاہے۔ رانا جاوید نے اپنے فیس بک پیج پر23 جون کو ایک ویڈیو پوسٹ کیاہے اس ویڈیو میں رانا جاوید نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ یہ اس کا آخری ویڈیو ہے اور اس نے خودکشی کا فیصلہ کیاہے۔ اتناہی نہیں رانا جاوید نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نظام سے لڑتے ہوئے تھک گیاہے۔ اس کا کہناہے کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں فوج کے افسروں کا دخل ہوتاہے۔ اس نے کہا کہ دنیا بھر کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے پاکستان میں جمہوریت اور سیکولرزم لانے کے لیے اقدامات کریں۔

راناجاوید نے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستانی فوج سے وابستہ تھا۔ جاوید کا کہناہے کہ سیاست دانوں کی طرح فوج کے اہلکاروں کو بھی جوابدہ بناناچاہیے۔ اپنے فیس ویڈیو پوسٹ میں رانا جاوید نے الزام لگایاہے کہ پاکستان کی فوج اور پولیس نے اس پرصرف اسی لیے مقدمات درج کیے گئے کیوں کہ وہ جمہوریت کے لیے حمایت میں فیس بک پرپوسٹ کررہاہے۔ اس نے کہا کہ وہ پہلے فوجی تھا لیکن نے استعفیٰ دے کرشعبہ تدریس کو اپنایاتھا۔ اس نے فوج کے بعض جنرلس کو نشانہ بنایا۔

وہیں تاہم جھنڈاں والا پولیس ذرائع کا کہناہے کہ رانا جاوید نے خودکشی کرنے کی دھمکی دینے کے لیے صرف ویڈیو پوسٹ کیاہے لیکن اس نے اب تک خودکشی نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہناہے رانا جاوید لاپتہ ہے اور اسکی تلاش جاری ہے ۔جھنڈاں والا پولیس نے بتایاکہ رانا جاوید کے خلاف توہین رسالتﷺ قانون کے تحت مقدمہ درج کیے گئے تھے۔ جھنڈاں والا پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ رانا جاوید نے خودکشی نہیں کی بلکہ وہ روپوش ہوگیاہے۔