الجامعۃ الاسلامیہ سراج العلوم بھیونڈی کے طلباء کی نمایاں کامیابی دارالعلوم دیوبند کے داخلہ امتحان برائے ششم عربی میں دوم،سوم پوزیشن حاصل کی

الجامعۃ الاسلامیہ سراج العلوم بھیونڈی کے طلباء کی نمایاں کامیابی
دارالعلوم دیوبند کے داخلہ امتحان برائے ششم عربی میں دوم،سوم پوزیشن حاصل کی
ممبئی ۳۲/ جون
الجامعۃ الاسلامیہ سراج العلوم بھیونڈی،صوبہ مہاراشٹر کا ایک عظیم دینی و علمی ادارہ ہے۔ یہاں طلباء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیجاتی ہے۔جس طرح شعبہئ اعدادیہ اور شعبہئ حفظ کو یہاں ایک نمایاں مقام حاصل ہے اسی طرح شعبہئ عربی و فارسی کو پورے مہاراشٹر میں ایک امتیازی درجہ حاصل ہے۔ممبئی و اطراف کے خوشحال گھرانوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد یہاں ہر سال زیر تعلیم رہتی ہے۔
عربی پنجم کے بعد طلباء کو ادارہ کی نگرانی میں دار العلوم دیوبند بھیجا جاتا ہے۔اور الحمد للہ ہر سال اکثر طلباء کا دار العلوم دیوبند بآسانی داخلہ ہوجاتا ہے۔
اس سال بھی ایک طالب علم کے علاوہ جانے والے تمام طلباء کا داخلہ دار العلوم دیوبند میں ہوا،اور بڑی خوشی کا مقام یہ ہے کہ دو طالب علم محمد عالم بن اورنگ زیب (رابوڑ ی،تھانے) محمد عدنان بن حافظ محمد خالد اعظمی (بھیونڈی) نے بالترتیب دوم،سوم پوزیشن حاصل کرکے اپنا،اپنے اساتذہ،والدین اور ادارہ کا نام روشن کیا ہے۔جو ادارہ سے محبت رکھنے والوں کے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے۔جس پر ادارہ کے اراکین شوریٰ،ناظم اعلیٰ،صدر المدرسین اور جملہ اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے،اور ہر قسم کے شرور و فتن سے محفوظ فرمائے۔آمین
منجانب: (مفتی)حفیظ اللہ قاسمی
ناظم تنظیم تعلیمات جامعہ سراج العلوم،بھیونڈی رابطہ کے لئے :9975665866