کشمیری مسلم صحافی سے عشق ہوگیا بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کی بہن سنینا کو، والد سے کھا چکی ہیں تھپڑ، سنینا کا الزام ہے کہ وہ ایک مسلم لڑکے سے پیار کرتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی زندگی محال بنائی جارہی ہے اور وہ جہنم میں جی رہی ہیں،میرے والد نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا کہ وہ دہشت گرد ہے

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کی بہن سنینا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر اچانک سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ سنینا کا الزام ہے کہ وہ ایک مسلم لڑکے سے پیار کرتی ہیں ، جس کی وجہ سے ان کی زندگی محال بنائی جارہی ہے اور وہ جہنم میں جی رہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو وہ روحیل امین نام کے ایک جرنلسٹ کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ روحیل ایک کشمیر صحافی ہیں اور وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں ۔ وہ نارتھ کشمیر کے رہنے والے ہیں اور دہلی میں کسی نیوز آرگنائزیشن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سنینا نے کہا کہ میں اپنے بوائے فرینڈ روحیل سے گزشتہ سال ملی تھی ، میں ایک مسلم لڑکے سے پیار کرتی تھی ، اس لئے میرے والد نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا کہ وہ دہشت گرد ہے ۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ روحیل کو اپنا لیں ۔ شادی کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتی ، لیکن فی الحال میں اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں

۔میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سنینا نے کہا کہ میں روحیل کو اس کے آفس کے ذریعہ ملی تھی ، میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ، لیکن چاہتی ہوں کہ گھر والے روحیل کو اپنا لیں ، کیونکہ اس وجہ سے انہوں نے میری زندگی کو جہنم بنادیا ہے اور میں اس کو برداشت نہیں کرسکتی ۔ وہ چاہتے ہیں کہ میں روحیل سے نہ ملوں ، وہ مسلمان ہے ، صرف اس لئے گھر والے اس کو اپنانے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ اگر وہ دہشت گرد ہوتا تو میڈیا میں سب کے سامنے کیوں ہوتا ؟ اس کی جانکاری گوگل پر ہر جگہ کیوں ہوتی ؟ ۔