بی ایس پی کی میٹنگ میں لیڈروں سے جوتے، چپل اورتعویذ،اتروائےگئے، میٹنگ سے قبل موبائل اور بیگ کاونٹر پر جمع کروائے گئے۔ مایاوتی کے بھائی آنند کمارکوبی ایس پی کا قومی نائب صدربنایا گیا جبکہ بھتیجےآکاش کو نیشنل کوآرڈینیٹرکی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج کے بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی اس ماہ دوسری بار پارٹی لیڈروں سے مل رہی ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ مایاوتی پارٹی میں بڑی تبدیلی کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ اسی ضمن میں انہوں نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےاپنے بھائی آنند کمارکوبی ایس پی کا قومی نائب صدراوربھتیجےآکاش کونیشنل کوآرڈینیٹرکی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے واضح پیغام دے دیا ہےکہ ان کے بعد پارٹی کی ذمہ داری ان کے بھائی اوربھتیجے ہی سنبھالنے والے ہیں۔
اس دوران اس میٹنگ سے متعلق ایک حیران کرنے والی خبرسامنے آرہی ہے۔ میٹنگ میں پارٹی کےعام کارکنان سے لےکراراکین پارلیمنٹ تک کوبھی میٹنگ میں جانےسےقبل اپنا موبائل، بیگ یہاں تک کی گاڑی کی کنجی بھی باہرجمع کروانے کےاحکامات دیئے گئےتھے۔ حداس وقت ہوگئی جب خواتین کے زیورات اورمردوں کے جوتے چپل یہاں تک کہ تعویذ بھی اتروا لئےگئے۔ اس کےلئےخاص کاونٹربھی بنایا گیا، جہاں پریہ سبھی سامان جمع کروانا تھا۔
ی ایس پی سربراہ کی طرف سے بلائی گئی قومی کنونشن میں کئی بڑے فیصل کئے گئے۔ اس میں پارٹی کےسینئرلیڈراورامروہہ سے رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی کولوک سبھا میں پارٹی کا لیڈربنانےکا فیصلہ کیا گیا۔ جنتا دل سیکولرسے بی ایس پی میں شامل ہوئےکنوردانش علی کوپارٹی نےامروہہ سےامیدواربنایا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کے کنورسنگھ تنورکوشکست دے کرالیکشن جیتا تھا۔
واضح رہے کہ مایاوتی نے لکھنو واقع اپنی رہائش گاہ پرقومی کنونشن بلایا تھا، جس میں ریاست کے سبھی عہدیداران، رکن پارلیمنٹ اورزونل کوآرڈینیٹر شامل ہوئے۔ میٹنگ کے دوران پورے ملک میں بی ایس پی کی توسیع کرنے، نئی حکمت عملی بنانے، اترپردیش ضمنی انتخابات کی تیاریوں اورپارٹی میں تبدیلی کولےکرغوروخوض کیا گیا
