لالچی باپ نے پیسوں کی خاطربیٹی کا کرایا طلاق، متاثرہ لڑکی نے والد کے خلاف کوتوالی دیوبند میں تحریری شکایت درج کرائی ، مہرکی رقم کےلئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کراس کا طلاق کرادیا۔
سہارنپورکےدیوبند سےطلاق کا ایک انتہائی چونکا دینے والامعاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل طلاق سےمتاثرہ ایک لڑکی نےاپنے والد کے خلاف تھانے میں ایک تحریردی ہے، جس میں اس نے اپنےوالد پرالزام لگاتے ہوئے انصاف کی مانگ کی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کے والد نے پیسوں کےلئےاس کے شوہرسےطلاق کرادیا اورمہرکی رقم کوخود ہضم کرلیا۔ اب وہ اس کا نکاح ایک بوڑھے شخص سے کرنا چاہا رہا ہے۔
معاملہ سہارنپورضلع کےدیوبند تھانہ علاقےکا ہے۔ جہاں کےایک محلےکی رہنے والی ایک لڑکی کی شادی تقریباً 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے تھانہ دیوبند میں ایک تحریردے کراپنے والد پرالزام لگایا ہےکہ اس کےلالچی باپ نے مہرکی رقم کے لئےاپنے دوستوں کے ساتھ مل کراس کا طلاق کرا دیا۔ طلاق کے بعد مہرکی 75 ہزارکی رقم والد نے اپنے پاس رکھ لیا۔
لڑکی کا یہ بھی الزام ہے کہ اب اس کا باپ پیسوں کےلئے اس کا نکاح ایک بوڑھے شخص سے کرانے جارہا ہے۔ جب اس کی اطلاع لڑکی کوملی تواس نےاس نکاح کی مخالفت کی۔ متاثرہ نےتھانہ میں تحریردے کرانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے ظالم والد نے پیسوں کےلالچ میں اسے بیچنے کی بھی کوشش کی۔
متاثرہ لڑکی نےکہا کہ اس نے اپنے والد کی اس کرتوت کی سختی سےمخالفت کی اورکسی طرح گھرسے بھاگ کراپنی جان بچائی۔ تھک ہارکراورمجبوری میں بیٹی نےاپنے والد اوراس کے دوستوں کے خلاف کارروائی کےلئے تھانے میں تحریردی۔ اب ملزم والد اپنی بیٹی پرتحریر واپس لینے کا دباو بنا رہا ہے۔ پولیس معاملے کوسنجیدگی سےلیتے ہوئے جانچ کررہی ہے۔