اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن میراروڈ (ایس-آئی-او) کے زیر اہتمام کریئر گایئڈینس پروگرام,مشہور و معروف کریئرکاونسلرعامر انصاری سے طلبہ و طالبات کی کاونسلنگ


۱۶ جون ۲۰۱۹ بروز اتوار کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن میراروڈ (ایس-آئی-او) کے زیر اہتمام سینٹ اینتھونی اسکول میں دسویں و بارہویں کے طلباء کے لیے مفت کریئر گایئڈینس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں قریب ۱۰۰ طلبہ و طالبات نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی۔تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروگرام کے باقاعدہ آغاز کے بعد "تعلیم میں بہتری” اس موضوع  کے تحت برادر مستجاب خاطر  (رکن مرکزی مجلس شوری،ایس-آئی-او) نے طلباء کی رہنمائی فرمائی۔ اس کے بعد جناب عامر انصاری سر  (مشہور و معروف کریئر کاونسلر) نے کریئر گایئڈینس ورکشاپ کے ذریعے سے بچوں کو مختلف کریئر آپشنز سے روشناس کرایا۔ ورکشاپ کے بعد کئی والدین اور طلباء نے عامر انصاری سر سے سوالات بھی کئے۔ اور آخر میں برادر رافد شہاب ( صدر، ایس-آئی-او میراروڈ-پالگھر ڈویژن) کے اختتامی کلیمات سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کے بعد پرسنل کاونسلنگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا جس میں تقریبا ۶۰ طلبہ و طالبات نے اپنی کاونسلنگ کروائی، اور ۷ پروفیشنل کریئر کاونسلرز نے بچوں کی رہنمائی فرماتے ہوئے اپنی موجودگی درج کرائی ۔