جموں و کشمیرمیں گھر پر حملہ کرکے ملی ٹینٹوں نے فوجی جوان منظور احمد بیگ کا کیا قتل ، جوان عید منانے آیا تھا گاوں

جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں نے فوج کے ایک جوان کے گھر پر حملہ کرکے اس کا قتل کردیا ہے ۔ 34 راشٹریہ رائفل کے جوان اور شوپیاں میں تعینات منظور احمد بیگ اننت ناگ کے سدورا گاوں میں اپنے گھر پر عید منانے آئے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ کچھ نامعلوم بندوق بردار جمعرات کی شام ان کے گھر آئے اور انہیں گولی مار دی

۔سنگین طور پر زخمی بیگ کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ، جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا ۔ بیگ پاس کے شوپیاں ضلع میں تعینات تھے اور راشٹریہ رائفلس کی 34 ویں بٹالین سے جڑے تھے ۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لسی پورا میں شام سے سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان انکاونٹر جاری ہے ۔ سیکورٹی فورسیز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے ۔