بالا کوٹ جیسی ائیراسٹرئیک کرنے کیلئے ہندوستان نے اسرائیل سے خریدے 300 کروڑ روپے کے یہ خاص بم


ہہندوستان نے جمعرات کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ ایک 300 کروڑ کے معاہدہ پر دستخط کیا ہے ۔ اس کے تحت ہندوستان اسرائیل سے 100 اسپائس بم خریدے گا ۔ 26 فروری کو پاکستان کے بالا کوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ نے اسپائس بم کا استعمال کیا تھا۔

بتادیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے جیش کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنے کے بعد اپنے سکھوئی 30 طیاروں میں اسپائس 2000 بم کا ٹرائل کیا تھا ۔ پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کی ائیراسٹرئیک کیلئے میراج جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا تھا ۔
ابھی تک اس بم کا استمعال صرف میراج میں کیا جاتا ہے ، لیکن سکھوئی پر بھی اس کا ٹرائل کامیاب رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ائیر اسٹرائیک میں سکھوئی لڑاکا طیاروں نے میراج کو کوور دینے کا کام کیا تھا ، لیکن دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میراج نے ہی بم گرائے تھے ۔
ہندوستان نے سکھوئی 30 ایم کے آئی میں اسپائی بم کے تجربہ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان نے تجربہ 26 فروری کو پاکستان کے بالا کوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر کی گئی ائیر اسٹرائیک کے بعد کیا تھا ۔