شوّال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز بدھ یکم شوال المکرم ہوگی اور ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

عید الفطربروز بدھ،مہاراشٹر میں چاند نظرآنے کی شہادت

ممبئی: ممبئی میں جامع مسجد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطرکا چند نظرآنے کی تصدیق کردی ہے اور ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک 1440 ھ مطابق۴جون2019 کوشوال المکرم کا چاند ہوگیا ہےلہٰذا عید الفطر۵ جون 2019کوہوگی۔
رضااکیڈمی کے سربراہ سعید نوری کی اطلاع کے مطابق بھیونڈی میں چاند نظرآیا ہے ۔
سنی جمعیتہ علماءمدنپورہ بڑی مسجد کے ذرائع نے بھی مالیگاﺅں ، بھیونڈی ،پونے،مراٹھوارہ ،اورنگ آباد،ناندیڑوغیرہ سے بھی چاند نظرآنے کی اطلاع موصول ہوئی اور بھیونڈی کی شہادت کے بعد شوال کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا جائے گا۔ دراصل ممبئی میں مطلع ابرآلود تھا ،اس لیے چند کی شہادت نہیں ہوگی ،لیکن بھیونڈی ،امرناتھ اور اطراف کے پچاس کلومیٹر کے دائرے میں چاند نظرآنے کی رویت موصول ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں چاند دکھتے رویت ہلال کمیٹی کے ارکان

آج مورخہ 29 رمضان المبارک 1440ھ بمطابق چار جون 2019 بروز منگل شوال المکرم کا چاند نظرآیا۔ موصولہ ذرائع کے مطابق آج دار الحکومت پٹنہ سمیت ریاست و ملک کے مختلف علاقوں سے شوا ل ا لمکرم کا چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی ہیں جن کی تصدیق مرکزی دار القضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ، مرکزی ادارہ شرعیہ، جامع مسجد دہلی کے شاہی امام بخاری سمیت ملک کی مختلف تنظیموں اور رویت ہلال کمیٹی نے کی ہے لہذا یکم شوال بروز بدھ عید الفطر کی نماز ہوگی ۔

مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف پٹنہ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 4جون کو شوال المکرم کا چاند دیکھا گیا۔

ریلیز کے مطابق امارت شرعیہ کی میٹنگ کے بعد قاضی شریعت عبدالجلیل قاسمی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امارت کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مقامات پر چاند نظر نہیں آیا لیکن کٹیہار، مظفرپور اور آسام اور جھارکھنڈ کے بعض علاقوں میں عام رویت ہوئی ہے جس کی تصدیق کر لی گئی ہے لہٰذا پانچ جون 2019 بروز بدھ عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔