سنّی دعوتِ اسلامی، بیت المال شاخ کرلا کے زیر اہتمام ضرورت مند خاندانوں کو ماہِ رمضان میں مفت راشن کٹ کی تقسیم کا دوروزہ پروگرام جاگرتی نگر اور قریش نگر کرلا ایسٹ میں!

اکثر نام نہاد تنظیموں کے نمائشی سوشل ورکر ایک کلو اناج کا پیکٹ تقسیم کرکے پچاس کلو کی پبلیسٹی کرکے غریبوں کی مجبوری کا مذاق اڑاتے ہیں ۔۔۔ جبکہ سنّی دعوتِ اسلامی واقعی اسلامی اصولوں پر چلتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار نظر آتی ہے –

ممبئ 27 مئی 2019 ، شاہین پٹیل کی رپورٹ آمنا سامنا میڈیا


سنّی دعوتِ اسلامی، بیت المال شاخ کرلا کے زیر اہتمام ضرورت مند خاندانوں کو ماہِ رمضان میں مفت راشن کٹ کی تقسیم کا دوروزہ پروگرام جاگرتی نگر اور قریش نگر کرلا ایسٹ میں! ضرورت مند خاندانوں کو ماہِ رمضان میں مفت راشن کٹ کی تقسیم کا دوروزہ پروگرام کا اہتمام جاگرتی نگر اور قریش نگر کرلا ایسٹ میں کیا گیا ! تاکہ مقدس ماہِ رمضان میں کوئ علاقے کا مسلم خاندان مالی پریشانیوں کی وجہہ سے رمضان میں راشن سے محروم نہ رہے ۔۔۔۔
سنّی دعوتِ اسلامی کے اہم رکن نے آمنا سامنا میڈیا کی رپورٹر کو مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ راشن کٹ کی تقسیم میں ہم نے کوشش کی ہے کہ علاقے کے مستحق مالی پریشانیوں سے دوچار ضرورت مند خاندان ماہ رمضان میں اناج اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء سےمحروم نہ رہے ، راشن کٹ میں ہم نے دیکھا گیہوں، چاول ، شکر ،دال گھی اور تیل کے پیکٹ کے علاوہ سوکھے میوے کے پیکٹ بھی شامل تھے ۔۔۔ اس امدادی خدمات میں سنّی دعوتِ اسلامی کے بہت سارے کارکنان اپنی خدمات دیتے نظر آئے جو بنا کسی نام و نمود اور جھوٹی نمائش سے کوسوں دور تھا ٍ جبکہ ہم دیکھتے آئیں ہیں کہ اکثر نام نہاد تنظیموں کے نمائشی سوشل ورکر ایک کلو اناج کا پیکٹ تقسیم کرکے پچاس کلو کی پبلیسٹی کرکے غریبوں کی مجبوری کا مذاق اڑاتے ہیں ۔۔۔ جبکہ سنّی دعوتِ اسلامی واقعی اسلامی اصولوں پر چلتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار نظر آتی ہے –