پی ایم مودی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہٹایا ’چوکیدار‘ لفظ

این ڈی اے کی کامیابی کے بعد پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’چوکیدار‘ لفظ ہٹا دیا اور لکھا کہ ’’چوکیدار لفظ میرے ٹوئٹر سے ہٹ گیا ہے لیکن یہ میرے دل میں ہمیشہ رہے گا۔ آپ بھی اس پر عمل کیجیے۔‘‘

 انتخابات میں این ڈی اے کی حیران کامیابی کے بعد ایک طرف جہاں بی جے پی اور اس کی معاون پارٹیوں میں جشن کا ماحول ہے، وہیں اپوزیشن پارٹیاں اپنی شکست کو قبول کرنے کے لیے مجبور ہو رہی ہیں۔ اسی درمیان پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’چوکیدار‘ لفظ ہٹا دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے ان لوگوں سے بھی اپنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’چوکیدار‘ لفظ ہٹانے کی گزارش کی ہے جنھوں نے ان کی مہم میں شامل ہوتے ہوئے ’چوکیدار‘ لفظ جوڑا تھا۔
اپنے ٹوئٹ میں پی ایم مودی نے لکھا ہے کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ ’چوکیدار‘ والے جذبہ کو اگلی سطح تک لے جایا جائے۔ اس جذبہ کو ہندوستان کی ترقی کے عمل میں ہمیشہ برقرار رکھیے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’چوکیدار لفظ میرے ٹوئٹر سے ہٹ گیا ہے لیکن یہ میرے دل میں ہمیشہ رہے گا۔ آپ بھی اس پر عمل کیجیے۔‘‘ پی ایم نریندر مودی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ہندوستان کی عوام نے چوکیدار بن کر ملک کے لیے ایک بہترین کام کیا ہے۔ چوکیدار اب ایک طاقتور سمبل بن چکا ہے۔