گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں سے ای وی ایم بدلنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بہار میں بھی آر جے ڈی-کانگریس کارکنان نے اسٹرانگ روم میں گھسنے کی کوشش کر رہی ای وی ایم سے بھری گاڑی کو پکڑا۔
لوک سبھا انتخاب میں ووٹنگ کے بعد اب ووٹ شماری کا وقت کافی نزدیک ہے۔ اس سے پہلے ای وی ایم بدل کر گڑبڑی پیدا کرنے کا اندیشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ پیر کے روز بہار میں آر جے ڈی-کانگریس کارکنان نے سارن اور مہاراج گنج سیٹ کے ایک اسٹرانگ روم میں گھسنے کی کوشش کر رہے ای وی ایم سے بھرے ایک ٹرک کو پکڑا اور اسے اندر نہیں جانے دیا۔
آر جے ڈی نے ای وی ایم سے بھرے ٹرک کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت موقع پر علاقے کے بی ڈی او بھی موجود تھے جو اس بارے میں پوچھنے پر کوئی جواب نہیں دے پائے۔ فی الحال اس ٹرک کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

