تین بجے تک 52 فیصد پولنگ ریکارڈ، بنگال، بہار اور پنجاب میں تشدد

تین بجے تک 52 فیصد پولنگ ریکارڈ، بنگال، بہار اور پنجاب میں تشدد

سہ پہر 3 بجے تک 59 لوک سبھا انتخابی حلقوں پر 51.95 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

بہار ۔ 46.66 فیصدہ , ماچل پردیش – 49.43 فیصد,
مدھیہ پردیش – 57.27 فیصد ,
پنجاب – 48.18 فیصد,
اتر پردیش – 46.07 فیصد ,
مغربی بنگال – 63.58 فیصد ,
جھارکھنڈ – 64.81 فیصد ,
چنڈی گڑھ – 50.24 فیصد


پٹنہ  کے پالی گنج کے بوتھ 101 اور 102 پر دو دھڑوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔ سرکونا بوتھ پر دیہاتیوں نے ای وی ایم توڑ ڈالی۔ اس درمیان جم کر پتھراؤ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خود حفاظت میں پولس نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ دو پولنگ اہلکار بھی بوتھ سے غائب بتائے جا رہے ہیں۔

نجاب میں پولنگ کے دوران بھٹنڈا کے تلونڈی سابو علاقہ میں تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کی وجہ سے شرومنی اکالی دل کے تین کارکنان کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے پولنگ بھی کچھ دیر کے لئے رُک گئی حالانکہ بعد میں ووٹنگ پھر سے شروع ہو گئی۔

دو بجے تک 41 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

آٹھ ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ دو بجے تک مجموعی طور پر 41 فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی گئی ہے۔ بہار کی 8 سیٹوں پر 36.20، ہمارچل پردیش کی 4 سیٹوں پر 44.42، مدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں پر 46.03، پنجاب کی 13 سیٹوں پر 37.89، اتر پردیش کی 13 سیٹوں پر 37، مغربی بنگال کی 9 سیٹوں پر 49.87، جھارکھنڈ کی چار سیٹوں پر 52.89 اور چندی گڑھ سیٹ پر 37.50 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔