نریندرمودی تشدد کے فلسفے پر عمل کرتے ہیں گاندھی کے نہیں: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج پریس کانفرنس میں ایک طرف جہاں نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں دوسری طرف 23 مئی کو برآمد ہونے والے انتخابی نتائج کے تئیں وہ کافی پرامید نظر آئے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پی ایم مودی کے حوالے سے کہا کہ ’’نریندر مودی جی کی فلاسفی تشدد کی فلاسفی ہے۔ وہ گاندھی جی کی فلاسفی کو نہیں مانتے۔‘‘ میڈیا کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ اگر این ڈی اے کو کم سیٹیں آتی ہیں تو کانگریس کی طرف سے پی ایم کون ہوگا، راہل گاندھی نے جواب دیا کہ ’’جنتا مالک ہے، جو آرڈر جنتا دے گی ہم وہی کریں گے۔ 23 مئی کو الیکشن کا نتیجہ آ جائے گا، اس دن تک انتظار کیجیے۔‘‘