پرینکا گاندھی کے روڈ شومیں اتر پردیش مرزا پور میں امنڈ پڑا جم غفیر

مرزا پور: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے مرزا پور میں روڈ شو کرکے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔

پرینکا گاندھی کا روڈ شو دس بجے کے بعد نسيم گنج میں شروع ہوا اور شہر کے اہم مقامات سے گزرا۔ اس دوران یہاں سے کانگریس امیدوار للتیش پتی ترپاٹھی بھی ان کے ساتھ تھے۔ روڈ شو کے دوران کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ سهیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے حامی اپنی پارٹی کے پیلے رنگ کے پرچم لئے ساتھ چل رہے تھے۔ اس دوران بڑی تعداد میں خواتین سڑکوں کے کنارے کھڑی تھیں۔