لکھنٔو: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کے روز الزام لگایا کہ اترپردیش کی وارانسی لوک سبھا سیٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کو جتانے کے لئے لوگوں کو لالچ اور ڈرایا ، دھمکایا جارہا ہے لیکن الیکشن کمیشن اس پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔
مایاوتی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کو فتحیاب کرانے کے لئے باہری لوگوں کے ذریعہ وارانسی کے گلی کوچوں اور گھر گھر جاکر وہاں کے لوگوں کو پہلے لالچ اور پھر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس سے وہاں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیسے ممکن ہوسکے گا۔