مالیگاؤں دھماکہ کیس میں پرگیہ ٹھاکر کو ہر ہفتہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

الیگاؤں دھماکہ کیس میں بی جے پی کی پرگیہ ٹھاکر سمیت سبھی ملزمین کو ہر ہفتے عدالت میں پیش رہنے کے لیے این آئی اے کی خصوصی عدالت نے حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران پرگیہ سمیت دوسرے ملزمین کے غائب رہنے پر عدالت نے ناراضگی ظاہر کی۔ معاملے کی آئندہ سماعت 20 مئی کو ہوگی۔