وزیراعظم مودی کی ممتا بنرجی کو دھمکی ہمارے رابطے میں ہیں ترنمول کانگریس کے 40 ارکان اسمبلی


وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ دیدی آپ کی زمین کھسک چکی ہے دیکھ لینا 23 مئی کو جب نتائج آئیں  گےتوآپ کے اسمبلی ممبران بھی آپ کو چھوڑکربھاگ جائیں گے

وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکومغربی بنگال کے سیرم پورمیں ریلی کے دوران ممتا بنرجی پرجم کرتنقید کی۔ انہوں نے ممتا بنرجی کےاس بیان پرشکریہ ادا کیا، جس میں انہوں نےکہا تھا کہ وہ وزیراعظم مودی کومٹی سے بنا رس گلا بھیجیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں دیدی کا بہت شکرگزارہوں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آپ جتنے بھی رس گلے بناکربھیجیں گی اوراس میں جتنے بھی پتھرآئیں گے، اسے میں لینے کوتیارہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتھرآپ کے غنڈے بے قصورلوگوں کومارنے میں استعمال کرتے ہیں۔ میں وہ سبھی پتھرکھانے کوتیارہوں، جو بے قصورلوگوں کےسرپھوڑنے میں استعمال ہوتے ہیں انہوں نےکہا کہ دیدی آپ نے دھوکہ دہی کی ہے، آج جومغربی بنگال میں غصہ ہے، وہ آپ کی دھوکہ دہی کی ہے اوراس دھوکہ دہی کی قیمت یہاں کا نوجوان لےکررہے گا۔ عوام کی آنکھوں میں ایک ہی خواب نظرآرہا ہے۔ عوام کے جگرمیں ایک ہی عزم ہے اوروہ ہے ‘چپ چاپ کمل چھاپ، چاپ کمل چھاپ’۔