بیکانیر نال ایئرفورس اسٹیشن کے پاس بم برآمد بم کی اطلاع ملنے پر ایئرفورس اسٹیشن نال کے افسر جائے وقوع پر پہنچے اور اس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی۔

یکانیر: راجستھان کے بیکانیر میں نال ایئرفورس اسٹیشن سے کچھ دوری پر ہائی وے کے نزدیک آج صبح ایک بم ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اس کی اطلاع ملنے پر ایئرفورس اسٹیشن نال کے افسر جائے وقوع پر پہنچے اور پولس کو اطلاع دی گئی۔ یہ بم نیشنل ہائی وے پر نال ایئرفورس اسٹیشن سے تھوڑی دوری پر سڑک کے کنارے پڑا ملا ہے، بم پر ایم ایم موٹرار کے ساتھ ایکسپلوسو بھی لکھا ہوا ہے۔

پولس اور فوج کے افسروں نے اسے اپنی سیکورٹی میں لے لیا اور تحقیق کے بعد بم کو ناکارہ کرنے والے دستے کے ذریعہ اسے ناکارہ کیا جائے گا۔