لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-ن) کے سربراہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے گھر جٹی عمرہ پہنچے۔ نواز شریف کا ان کے خاندان کے ارکان اور حامیوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔
بیمار چل رہے نواز شریف کو منگل کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتہ کی ضمانت دی تھی۔ گھر پہنچنے پر نواز کا ان کی والدہ، بیٹی مریم اور بھائی شہباز شریف کے علاوہ خاندان کے دوسرے ارکان نے خیر مقدم کیا۔ انہیں منگل کی رات کو ہی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔