رامپور سے فلمی اداکارجیہ پردا بی جے پی کی امیدوار ، کہا میری یہ گھر واپسی ، اعظم خان سے مقابلہ

لکھنؤ: بی جے پی نے لوک سبھاانتخابات کے لئے منگل کو اترپردیش کے لئے 29 امیدواروں کے ناموں پر مبنی دوسری فہرست جاری کردی۔ بی جے پی کی دوسری فہرست میں بی جے پی رکنیت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیا پردا کو رامپور سے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

رامپور سے امیدوار بنائے جانے کے بعد جیا پردا نے کہا، ’’رامپور سے امیدوار بنائے جانے پر میں بے حد خوش ہوں۔ میں پارٹی کے صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے یہ سیٹ دی۔ رامپور نے مجھے ہمیشہ ہی پیار دیا ہے اور یہاں سے چناؤ لڑنا میرے لئے گھر واپسی کی طرح ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اس سیٹ پر جیا پردا سال 2009 میں رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔