گولی کی رفتار سے جارہی گیند کو وراٹ کوہلی نے پکڑا ، پھر گیند پٹکتے ہوئے کردی ایسی حرکت !۔


وراٹ کوہلی نے عثمان خواجہ کا کیچ پکڑتے ہی کافی جارحانہ انداز میں گیند پٹک دی۔ ساتھ ہی وہ کچھ نازیبا الفاظ بھی کہتے ہوئے نظر آئے ۔ وراٹ کوہلی کافی غصے میں نظر آرہے تھے

کوٹلا ون ڈے میں عثمان خواجہ نے شاندار سنچری بنائی ۔ خواجہ نے دوسری مرتبہ ون ڈے سیریز میں سنچری بنائی ، جو کہ ان کے کیریئر کی بھی دوسری سنچری ہے۔ ویسے سنچری لگاتے ہی عثمان خواجہ آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 106 گیندوں میں 100 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ بھونیشور کمار کی گیند پر وراٹ کوہلی نے خواجہ کا کیچ پکڑا ۔ خواجہ نے بھونیشور کی گیند پر کافی تیز شارٹ کھیلا تھا ، گیند کافی تیز رفتار سے کوورس کی جانب جارہی تھی ، لیکن وراٹ کوہلی نے اس کو لپک لیا ۔ حالانکہ کیچ پکڑنے کے بعد وراٹ کوہلی نے ایسا کام کردیا ، جس کے بعد ان کی تنقید ہونے لگی ہے۔

وراٹ کوہلی نے عثمان خواجہ کا کیچ پکڑتے ہی کافی جارحانہ انداز میں گیند پٹک دی۔ ساتھ ہی وہ کچھ نازیبا الفاظ بھی کہتے ہوئے نظر آئے ۔ وراٹ کوہلی کافی غصے میں نظر آرہے تھے ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان کا یہ رویہ کرکٹ مداحوں کو پسند نہیں آیا اور انہیں ٹویٹر پر ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ ویسے عثمان خواجہ ہی نہیں وراٹ نے میکسویل کا بھی شاندار کیچ پکڑا ، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو کافی راحت ملی۔

 ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ وراٹ کوہلی نے کیچ پکڑنے کے بعد ایسا کیا ہو ۔ وہ سنچری لگانے کے بعد ایسے ہی غصے میں جشن مناتے تھے ۔ حالانکہ گزشتہ کچھ میچوں سے وہ اس طرح سے جشن نہیں منارہے ہیں۔