عالمی یوم خواتین پر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس کمیشن کی جانب سے جرنلسٹ شاہین پٹیل اور کیپٹن منیزہ بیگ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

عالمی یوم خواتین پر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس کمیشن کی جانب سے جرنلسٹ شاہین پٹیل اور کیپٹن منیزہ بیگ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی 9 مارچ، عالمی یوم خواتین بین الاقوامی طور پر 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد خواتین کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور سماج میں بہترین نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کا اعتراف کرنا ِایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد 9 مارچ 2019 بروز سنیچر کو نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس کمیشن کے زیرِ اہتمام ایف ایم بینکیوٹ گوریگانوں کے شاندار ہال میں عمل میں آیا اس موقع پر ممبئ شہر کی مختلف شعبہ حیات میں جیسے کے سماجی کارکن، صحافت، فلمی اور سیرئیل اداکار پائلیٹ اور بزنس میں کامیابی کے ساتھ نمایاں خدمات انجمام دینے والی خواتین کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔۔ جن میں قابل ذکر آمنا سامنا میڈیا ٹیکنیکل ایڈیٹر ویڈیو جرنلسٹ شاہین پٹیل اور کمرشیل پائلیٹ کیپٹن منیزہ بیگ کے نام قابل مبارکباد ہے ۔۔۔ اس موقع پر نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس کمیشن کے ایڈوائیزری بورڈ کے چیئرمین جناب ایم ائ پٹیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں ۔۔۔ ملک میں خواتین کی ترقی میں سابق وزیراعظم راجیوگاندھی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ایم پٹیل نے سبھی ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔۔ اس تقریب میں خواتین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دیگر سامعین میں موجود خواتین کا حوصلہ بڑھایا اور پروگرام کے کنوینر اکھلیش کنوجیا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔۔ یوم خواتین کے اس پروگرام میں کچھ خاتون کلاکاروں نے کلاسیکل رقص بھی کیا ۔۔۔۔۔