دیوبند میں نعتیہ مسابقہ کا انعقاد ادب کلچر اینڈ ویلفیر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام، شاعر اسلام مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی استاذ مظاہر علوم وقف سہارنپور یوپی کی زیر نگرانی میں زیرِصدارت مولانا نسیم اختر شاہ قیصر استاذ دارالعلوم وقف دیوبند


گذشتہ روز بمقام محمود ہال دیوبند میں ادب کلچر اینڈ ویلفیر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ایک نعتیہ مسابقہ کا انعقاد کیا گیا
جسمیں دیوبند و اطراف کے مختلف مدارس کے خوش الحان اور باذوق طلبہ نے حصہ لیا
یہ مسابقہ شاعر اسلام مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی استاذ مظاہر علوم وقف سہارنپور یوپی کی زیر نگرانی اور مولانا نسیم اختر شاہ قیصر استاذ دارالعلوم وقف دیوبند کی زیر صدارت منعقد ہوا
یہ اپنی نوعیت کا منفرد مسابقہ تھا اسلئے مساہمین اور شرکاء کا شوق دیدنی تھا اور کثیر تعداد میں مساہمین مسابقہ میں شرکت کے متمنی تھے اسلئے اس مسابقہ کو تین مراحل میں طے کیا گیا
فائنل مرحلہ مذکورہ تاریخ میں منعقد ہوا جسمیں ممتاز طلبہ کو نقد انعامات اور سندوں سے سرفراز کیا گیا
جامعہ رحمت گھگرولی سہارنپور یوپی کے بھی تین طلبہ نے بطور مساہم شرکت کی
چنانچہ پہلے مرحلے میں محمد عتیق الرحمن ماجری محمد معصوم سلیم پوری محمد ابصار دہلوی نے اور دوسرے مرحلہ میں محمد عتیق الرحمن ماجری محمد معصوم سلیم پوری نے شرکت کی
اور باعث مسرت محمد عتیق الرحمن ماجری متعلم جامعہ ہذا نے فائنل مرحلہ میں شرکت کی اور سوم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ باقی دو نے بھی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ ہذا کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے بھی شرکت کی اور ممتاز طلبہ کو اپنی جانب سے مزید نقد انعامات سے نوازا
پروگرام میں خاص طور پر


مفتی شریف خان مہتمم دارالعلوم زکریا دیوبند ، مولانا ندیم الواجدی ، مولانا مہدی حسن عینی،سید ذہین احمد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سہارنپور و کنوینر مسابقہ محمد محمود وحیدی و محمود الرحمن و دیگر عمائدین و علماء شریک رہے
⬅جاری کردہ .پیغام رحمت ,جامعہ رحمت گھگھرولی ,سھارنپور یوپی