جموں کشمیر میں سی۔آر۔پی۔ایف کے جوانوں پر دہشت گردانہ حملہ انتہالی گھناؤنی حرکت , صحیح جانچ ہونی چاہئے حکومت ہند سے مطالبہ : مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدرآل انڈیا ملی کونسل سہارنپور


سہارنپور (اسٹاف رپورٹر)
سر زمین بھارت کی جنت نشاں ریا ست جموں کشمیر میں سی۔آر۔پی۔ایف کے جوانوں پر دہشت گردانہ حملہ میں تقریباً ۴۴؍جوان شہید ہوگئے جوانوں پر حملہ انتہالی گھناؤنی حرکت ہے اسکا اظہار مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے بڑے رنج و غم کے ساتھ کیا انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان جو رات دن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ہر وقت پیارے ملک کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جا ئیگی دکھ کی اس گھڑی میں ملک کے تمام عوام شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر شریک ہے اور خصوصاًکارکنان آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور مرحومین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہیں ،مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت نے اپنے پیغام میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ یہ بزدلانہ حرکت ملک کے تانے بانے اور اسکے مظبو ط شیرازہ کو نقصان پہونچانے کی ایک گھٹیا سازش محسوس ہوتی ہے لہذا اسکی صحیح جانچ ہونی چاہئے اور ظالموں خاطیوں کو کیفر کردار تک پہونچانے میں کسی طرح کی نرمی نہیں ہونی چاہئے اور آئندہ اس طرح کی حرکت پیش نہ آئے اس کیلئے ٹھوس اقدام اٹھانا چاہئے آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور اس بزدلانہ حرکت کی سخت مذمت کرتی ہے اور فوجی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے