جالے (مظفررحمانی) دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں یوم جمہوریہ تقریب پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا
شمالی بہار کے معروف دینی تعلیمی ،تربیتی ادارہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے(جس کے بانی وناظم عالمی شہرت یافتہ عالم دین فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا، سکریٹری وترجمان مسلم پرسنل لا بورڈ ،بانی وناظم المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد ہیں ) میں پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا ، پرچم کشائی کے بعد اردو ،انگریزی، اور عربی زبان میں ہندوستان کی آزادی میں علما کا کردار ،ہندوستان کی آزادی میں مدارس اسلامیہ کا کردار ، ہم اور ہمارا ہندوستان ، آئین کی تدوین و ترتیب اور ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر، آئین کی حفاظت ہماری ذمہ داری ، جیسے اہم اور حساس عنوانات پر طلبہ اور طالبات نے سیر بحث گفتگو کیا ،تقریروں کو سننے سے ایسا لگا کہ اساتذہ نے طلبہ کی تربیت وتعلیم پر خاصی توجہ دی ہے ،کافی دیر تک مختلف لب ولہجہ میں طالبات نے وطن سے محبت اور اس کی حفاظت ، ہماری ذمہ داری ہے کے عنوان سے خوبصورت لب ولہجہ میں نظمیں پیش کیں ،سرحدوں پر موجود محافظوں کے لئے دعائیہ نظم بھی پڑھے گئے جس نے موجود لوگوں کے پلکوں کو بھگو دیئے
اس موقعہ پر گذشتہ سال 26/جنوری کو عصری علوم کے استاد ماسٹر ابرار احمد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے لئے اساتذہ اور طلبہ نے ان کے کئے کاموں کو خراج تحسین پیش کیا اور دعائے مغفرت کی
انجمن الفلاح طلبہ دارالعلوم سبیل الفلاح کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں عزیزی حافظ نوید احسن ،حافظ محمد انعام ،حافظ حشمت اللہ ،حافظ محمد اجمل ،حافظ محمد مجاہد ، حافظ علم الانسان ،حافظ محمد صالحین، عفیفہ مظفر ،سعدیہ ناز ، عائشہ امجد ،شائستہ صبا ،راحت پروین ،ھبہ ناز اور ان کے جملہ رفقاء کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا
اس موقعہ پر مولانا محمد عامر مظہری ، نے اپنے خطاب کے دوران ملک کے موجودہ پس منظر میں سیاسی شعور کو بھی بیدار رکھنے کی طلبہ سے تلقین کیا ، مولانا محمد عباس قاسمی،جاوید اقبال عرشی ، محمد صادق آرزو ،محمد عامر اقبال مولانا افضل قاسمی، قاری مسرور احمد فیضی، مولانا عرفان خان جالے، مولانا محمد اسلم سبیلی، مولانا نصیرالدین قاسمی ربانی رائے پوری، ماسٹر امتیاز حیدر ،مولانا امام الدین ندوی، بہار پیام انسانیت کے صدر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی کے علاوہ گاوں کے دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے
وہیں دوسری جانب اسلامک مشن اسکول میں ڈائرکٹر مولانا ارشد فیضی قاسمی نے ،ڈیلائٹ پبلک اسکول میں ڈائریکٹر محمد نوشاد عالم نستوی ،سینٹ جیمس اکیڈمی جالے میں ڈائرکٹر محمد مزمل، مدرسہ نورالاسلام ریوڑھا میں صدرمدرس ماسٹر محمد امان اللہ ، مدرسہ بنات خلیفہ ریوڑھا میں صدرمدرس مولانا مظفر عالم نے پرچم کشائی کی