ضلع سہارنپور آل انڈیا ملی کونسل کے انتخابی اجلاس کا انعقاد, مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی دوبارہ ضلع صدر منتخب
ضلع سہارنپور میں آل انڈیا ملی کونسل کے انتخابی اجلاس کا انعقاد, مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی دوبارہ ضلع صدر منتخب
رپورٹ بذریعہ اشرف ریاض الحسینی،آل انڈیا ملی کونسل خالص فلاحی ورفاہی تنظیم ہے. جس کا مقصد کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ملت مسلمہ کے مختلف طبقات ومسالک کے درمیان اتحاد اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان ربط وتوافق پیدا کرنا ہے‘‘ ان خیالات کا اظہار آج یہاں براؤن وڈ پبلک اسکول ضلع سہارنپور میں مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کیا.
ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل کے لئے متفقہ رائے سے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کا نام پیش کیا گیا. جس میں سبھی ارکان کی رائے و مشورے سے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کو دوسری مرتبہ ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور مقرر کیا گیا.
جس میں ضلع سہارنپور کے لئے شہر صدر کے طور پر صابر علی خان کا، جنرل سکریٹری کے لئے ڈاکٹر قمرالزماں, شہر جنرل سکریٹری محمد اوصاف گڈو, اس کے علاوہ ضلع شہر یونٹ, شہر سرپرستان, نائبین صدور, خازن, سکریٹریز, مجلس عاملہ اور مجلس عمومی, میڈیا سیل, لیگل سیل وغیرہ کا باقاعدہ طور پر ضلع صدر نے اعلان کیا.