سوشل میڈیا پر جھوٹی بات کہ میں کشن گنج سے پارلیمنٹ الیکشن لڑنے والا ہو ں” اس بات کی تردید کی اور اسے افواہ اور گمراہ کن خبر سے تعبیر کیا، مولانا محمود مدنی
19 جنوری 2019، آمنا سامنا میڈیا :ڈابھیل ضلع نوساری گجرات :
مولانا محمود مدنی صاحب نے آج جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل ضلع نوساری گجرات میں جمعیۃ علماء ہند کے صد سالہ تقریبات کی ضمن میں منعقدہ علماء گجرات کا جمعیۃ علماء ہند میں کردار اور جنگ آزادی میں رول کے عنوان پر منعقدہ سیمینار کے آخر میں علماء کرام کے بڑے مجمے سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رائج جھوٹی بات کہ "آپ کشن گنج سے پارلیمنٹ الیکشن لڑنے والے ہے” اس بات کی تردید کی اور اسے افواہ اور گمراہ کن خبر سے تعبیر کیا،
اس سیمینار کی صدارت جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل کے سرپرست مفتی و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی احمد خان پوری صاحب دامت برکاتہم فرما رہئے تھے جبکہ مہمانان میں مولانا مفتی زید مظاہری استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنئو ، مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمن قاسمی لیکچرار دلی یونیورسٹی، اجمیر شریف کے سجادہ نشین عالی جناب دیوان سید زین العابدین صاحب وغیرہ شریک تھے،
شفیق احمد القاسمی مالیگانوی
آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ،