ابھی ابھی ہندوستان کے مایہ ناز فقیہ حضرت مولانا زبیر احمد صاحب قاسمی ناظم #الجامعتہ_العربیہ_اشرف_العلوم_کنہواں کا صبح لگ بھگ ساڑھے سات بجے انکے آبائی گاؤں چندر سین پور میں انتقال ہو گیاہے
- ابھی ابھی ہندوستان کے مایہ ناز فقیہ حضرت مولانا زبیر احمد صاحب قاسمی ناظم
#الجامعتہ_العربیہ_اشرف_العلوم_کنہواں کا صبح لگ بھگ ساڑھے سات بجے انکے آبائی گاؤں چندر سین پور میں انتقال ہو گیاہے
#انا_للہ_و_انا_الیہ_راجعون
حضرت لگ بھگ بیاسی برس کے تھے، انہوں نے لگ بھگ ساٹھ سال سے زائد عرصہ تک دینی خدمات انجام دی، الجامعۃ العربیہ اشرف العلوم کنہواں کو اوج ثریا تک پہچانے میں انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا،ان کے سینچے ہوئے علما اور حفاظ کی تعداد ہزاروں میں ہے، ایمانداری اور صاف گوئی کی وہ عظیم مثال تھے، وارثین میں پانچ لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں
انکے انتقال سے علمی حلقوں میں بڑا خلا محسوس کیا جارہا ہےجنازہ کی نماز ان کے آبائی گاؤں چندر سین پور میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ان شاء اللہ
محمد امین الرشید سیتامڑھی