مورخہ 12 جنوری 2019 صبح 10:30 بجے سے ایک بجے تک جامعہ ابن عباس احمد آباد میں آل انڈیا ملی کونسل کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت گجرات ملی کونسل کے صدر مفتی رضوان القاسمی نے فرمائی، جبکہ مرکزی ملی کونسل کے معاون جنرل سیکریٹری حضرت سید مصطفی رفاعی صاحب دامت برکاتہم بھی بحیثیت مہمان خصوصی شریک مجلس رہے
مجلس کے مقاصد میں سے موجودہ حالات میں علماء کرام اور دانشوروں کی ذمہ داریاں، آنے والے انتخابات میں مسلمانوں کا کردار، الیکشن کی اہمیت اور اس کے لیے عوام میں بیداری مہم تھے، اراکین اجلاس نے اس سلسلہ میں مفید مشورے دیئے، الیکشن کارڈ بنانے، ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے لئے افراد کا تعین پر بھی قرارداد منظور ہوئی۔
مہمان خصوصی حضرت سید مصطفی رفاعی صاحب نے موجودہ حالات میں علماء کی ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دلاتے ہوئے فرمایا، امت کے عقائد پر کاری ضرب لگائی جارہی ہے، معاشی پسماندگی کے لئے منصوبہ بند کوشش کی جا رہی ہے، باصلاحیت افراد اور دانشواروں کو اس ناپاک منصوبو کے سد باب کے لئے مفید ذرائع کی طرف آپ حضرات خصوصی توجہ دلائیں اور منظم لائحہ عمل طے کریں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو خدمت قوم کے لئے صرف کی جا سکیں، نیز ان کے عقائد و اعمال کی اصلاح کی بھی فکر کرتے رہے، الیکشن کی اہمیت اور اس کی بیداری مہم کو منظم و محکم انداز میں کرنے پر زور دیا۔
ملی کونسل گجرات باڈی کی,, تجدید،، بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی آئندہ ماہ ریاستی اجلاس کی تاریخ طے کی گئی ہے یہ اجلاس انتخابی ہوگا۔
شرکاء اجلاس میں ریاستی ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ لاکھانی اور دیگر کئی اراکین نے شرکت کی اور اپنی آراء سے حاضرین کو مستفیض فرمایا اور میدان عمل میں اپنے حوصلے اور جذبے کا اظہار کیا، جسے صدر محترم اور حضرت رفاعی صاحب نے سراہا اور اپنی دعاؤں سے نوازا، اخیر میں دوپہر ایک بجے کے قریب حضرت رفاعی صاحب کی دعاؤں پر اجلاس کا اختتام ہوا