بی جے پی کاشرپسندرکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نےکیاشمشان کی زمین پر قبضہ، عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری اترپردیش کے اناؤ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جبر سنگھ نامی شخص نے شمشان کی زمین پر دھوکہ سے قبضہ کرنے کی شکایت تھانہ کوتوالی نگر ایٹہ میں درج کرائی تھی۔ پولس نے ابتدائی جانچ کے بعد فرد جرم عدالت میں پیش کیا اور اس معاملے کی سماعت ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں تھی۔ شکایت کے مطابق ساکشی مہاراج، پریم سنگھ، مکیش کمار، جے پرکاش اور چوکھے لال نے سازش کے تحت شمشان کی زمین کا بیع نامہ اپنے حق میں کرا لیا تھا۔ دستاویزات کو دیکھنے کے بعد اسپیشل جج پون کمار تیواری نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ملزمین پر الزام طے ہونے ہیں لیکن ملزمین حاضر نہیں ہو رہے ۔ ایسے میں عدالت کا وقت برباد ہو رہا تھا اور جج نے ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مدت میں اگر پارلیمنٹ سیشن چل رہا ہو تو ایسی حالت میں یہ حکم معطل رہے گا۔