افسوسناک خبر، نبیرہ علامہ سید انور شاہ کشمیری اور مشہور اہل قلم مولانا سید ازہر شاہ کے بڑے صاحبزادے سید محمد اطہر شاہ کاانتقال پُرملال

نبیرہ علامہ سید انور شاہ کشمیری اور مشہور اہل قلم مولانا سید ازہر شاہ کے بڑے صاحبزادے سید محمد اطہر شاہ کا تقریباً 70 سال کی عمر میں آج(18 دسمبر 2018) اچانک انتقال ہوگیا

عظیم صدمہ : نبیرہ علامہ سید انور شاہ کشمیری اور مشہور اہل قلم مولانا سید ازہر شاہ کے بڑے صاحبزادے سید محمد اطہر شاہ کا تقریباً 70 سال کی عمر میں آج(18 دسمبر 2018) اچانک انتقال ہوگیاجیسے ہی ان کے انتقال کی خبر آئی تو ان کے آبائی مکان شاہ منزل محلہ خانقاہ میں تعزیت کے لئے آنے والوں کا تانتا لگ گیا، مرحوم نے دارالعلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کی تھی جو ادھوری اور نامکمل رہی مرحوم سادہ مزاج، سادہ طبیعت انسان تھے، نماز روزہ اور تلاوتِ کلام پاک کے پابند تھے انہوں نے عائلی زندگی اختیار نہیں کی تھی، اپنے معمولات اور زندگی کی ترتیب کا بڑا سلیقہ تھا مرحوم کی آج صبح اچانک طبیعت خراب ہوئی فوراً ڈاکٹروں کو دکھایا گیا اور بھاگ دور کی گئی مگر وہ جانبرد نا ہوسکے اور چند گھنٹوں کی مختصر علالت کے بعد اس دار فانی سے رخصت ہوگئے،مرحوم کے پسماندگان میں دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، سید وجاہت شاہ کے علاوہ تین بہنیں اور بھانجے بھتیجے وغیرہ موجود ہیں.
مرحوم کی نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عشاء احاطہ مولسری میں ادا کی جائے گی اور قبرستان انوری میں تدفین عمل میں آئی  ۔۔۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔۔ اہل خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔۔ آمین